برطانیہ: گلاسگو میں عرب کمیونٹی کی جانب سے لبنان کے متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری

2024-12-30 10:20

برطانیہ کے شہر گلاسگو میں مقیم عرب کمیونٹی نے لبنان کے جنوبی علاقوں پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں متاثر ہونے والی لبنانی عوام کے لیے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

یہ امدادی مہم ان لبنانیوں کی مدد کے لیے کی جا رہی ہے جو حالیہ کشیدگی کے باعث سنگین انسانی بحران کا شکار ہوئے ہیں۔

امدادی مہم کے منتظمین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فراہم کردہ امداد میں کھانے پینے کی اشیاء، طبی سامان، اور دیگر ضروریاتِ زندگی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ زخمیوں، بزرگوں، اور بچوں کے لیے ویل چیئر بھی فراہم کی گئی ہیں۔ اور بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہوں میں دیگر بنیادی ضروریات بھی مہیا کی جا رہی ہیں تاکہ سرد موسمی حالات میں ان کی مشکلات کم کی جا سکیں۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ ان سرگرمیوں کا مقصد متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنا ہے، اور انہیں امید ہے کہ ان کوششوں سے لبنانی عوام کی مشکلات میں کچھ کمی آئے گی۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ شہریوں کے تحفظ اور معصوم جانوں کی تکالیف میں اضافے کا سبب بننے والے حملے کو رکوانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى