پاکستان کے ضلع کرم پاراچنار؛ 130 سے زائد بچے زندگی کی بازی ہار گئے
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں راستوں کی مسلسل کے باعث اب تک 130 سے زائد بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت ضلع کرم کے آمدورفت کے تمام راستے تاحال بند ہیں جس کی وجہ سے علاج معالجے کی سہولیات نہ ملنے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
پشاور، اسلام آباد، کراچی سمیت ملک بھر میں پاراچنار واقعہ پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں مظاہرین کا کہنا ہے کہ پارچنار روڈ کو کھلوا جائے اور وہاں کے شہریوں کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے
مزید برآں کہ گزشتہ ہفتہ میں دو شیعہ مسافر کو بگن کے مقام پر گاڑی سے اترا کر زبح کر کے کربلاء کی یاد کو تازہ کیا
تشدد سے متاثرہ ضلع کرم میں قبائلی جھڑپوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں نومبر سے اب تک 130 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ اتنے ہی بچے راستوں کی بندش اور بیماریوں میں مبتلا ہوکر زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
شہر میں اشیائے خوردونوش، ادویات، تیل، لکڑی، ایل پی جی کی شدید قلت ہے جس کے باعث لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں تاہم صوبائی اور وفاقی حکومتیں معاملے کے حل کیلئے سنجیدہ دیکھائی نہیں دے رہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہ اور افغان بارڈر سمیت راستوں کی بندش سے شہری بحرانی کیفیت سے دوچار ہیں، اشیائے خورونوش سمیت روز مرہ استعمال کی اشیا ختم ہوچکیں
ابو علی