حرم حضرت عباس (ع) کی جانب سے تیارکردہ Shacman X3000 ٹرک کی تقریب رونمائی
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے براق القمۃ ٹرک فیکٹری کے تیارکردہ Shacman X3000 ٹرک کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔
Shacman X3000 کی رونمائی براق القمۃ ٹرک اسمبلی فیکٹری کی افتتاحی تقریب کے دوران ہوئی، کہ جو حضرت فاطمہ الزہرا (سلام اللہ علیہا) کے جشن میلاد کے موقع پر کربلا-نجف روڈ پر واقع الکفیل گیراج میں منعقد کی گئی تھی۔
شاکمان ایکس 3000 ٹرک کی رونمائی روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد اراکین و ہائر آفیشلز، صنعتی شعبے سے وابستہ وفود اور اعلی سرکاری اور غیر سرکاری شخصیات کی موجودگی میں کی گئی۔
شاکمان X3000 ٹرک براق القمّة ٹرک اسمبلنگ پلانٹ کی پہلی پیداوار ہے، جس کی آپریشنل صلاحیت سالانہ 1400 ٹرک تک پہنچنے کی توقع ہے، تاہم پہلے مرحلے میں سالانہ 400 ٹرکوں کی پیداوار سے آغاز ہوگا، اور پیداوار میں بتدریج اضافہ کرنے کا منصوبہ ہے۔فیکٹری پہلے مرحلے میں 6 مختلف ماڈلز کے ٹرک تیار کرے گی، اور عراق کے تمام صوبوں میں مینٹیننس سینٹرز کے قیام کا منصوبہ بھی اسی مرحلے کا حصہ ہے، جبکہ مرکزی سیلز سینٹر کربلا میں الکفیل گیراج میں ہوگا۔
براق القمۃ فیکٹری کا مقصد مقامی مصنوعات کی حمایت، روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور عراقی ٹیلنٹ سے استفادہ کرنا ہے، کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی عراق میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے اور قومی معیشت کی حمایت کے لیے کی جانے والی سنجیدہ کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔
ابو علی