پاکستانی شہر کراچی میں علم کشائی حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے روح پرور مناظر
پاکستان کے شہر کراچی میں دینی شخصیات کی موجودگی میں دوسرے سالانہ فیسٹیول کی افتتاحی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر علم مبارک حضرت ابو الفضل العباس (علیہ السلام) کی علم کشائی کی گئی۔
اس فیسٹیول کا عنوان فاطمہ سبیل نجات رکھا گیا ہے اور یہ میراث انبیاء انسٹیٹیوٹ کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے جو حرم کے فکری اور ثقافتی ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام ہے
پاکستان میں حرم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے نمائندے شیخ ناصر عباس نجفی صاحب نے کہا دوسرے سالانہ فیسٹیول میں علم مبارک حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کی،کراچی کے وسط میں دینی و مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ محبین اہل بیت علیہم السلام کے اجتماع میں،علم کشائی کی گئی انہوں نے مزید کہا، اس تقریب میں حرم حضرت کے وفد نے شرکت کی، جس میں حرم کے متولی شرعی کے دفتر کے مدیر جناب سید افضل شامی صاحب، مذہبی امور کے شعبہ کے سربراہ جناب شیخ صلاح کربلائی صاحب، تحائف اور نذر کے شعبہ کے سربراہ کے معاون جناب محمد جلو خان صاحب اور حرم کی دیگر خادمین شامل ہیں۔
اس فیسٹیول میں مختلف تقریبات اور سرگرمیاں ترتیب دی گئی ہیں، جن میں "میرا حجاب میرا وقار" کے موضوع پر پروگرام، حضرت فاطمہ الزہرا (سلام اللہ علیہا) کی سیرت پر تحقیقی مقالوں کی بحث، تعلیمی، مذہبی اور ثقافتی اداروں کے تعارفی دورے، اور محفل مدحت فاطمہ (سلام اللہ علیہا) شامل ہیں۔
ابو علی