کربلاء بین الحرمین میں ایام فاطمیہ کی مجالس کا آغاز فضاء سوگورا

2024-11-16 14:59

دوسری روایت کی بناء پرحضرت فاطمہ زہراءسلام اللہ علیھا کی المناک شہادت کی مناسبت سے کربلاء بین الحرمین میں آٹھارہویں ایام فاطمیہ کا آغاز

ایام فاطمیہ کی افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سکریٹری جنرل سید مصطفی مرتضی آل ضیاء الدین، روضہ مبارک امام حسین (ع) کے سیکرٹری جنرل سید حسن رشید عبایجی، شعبہ شعائر و مواکب حسینی کے مسول ،دونوں مقدس روضوں کے خدامین کے علاوہ زائرین اور مومنین کی بڑی تعداد  نے شرکت کی

جگر گوشہ رسول حضرت فاطمہ زهراء(عليها السلام) کے یوم شہادت کی مناسبت پر کربلاء بین الحرمین میں مختلف ثقافتی و تاریخی پرواگرام  اور مجالس عزاء کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ اس دردناک دن کا احیاء کیا جا سکے

انہوں نے مزید کہا کہ ان مجلس میں حضرت فاطمہ زهراء(عليها السلام) کی حیات مبارکہ، ان کی سیرت طیبہ، ان کے عائلی زندگی، اور نبوت و امامت کے دفاع کے لئے ان کا محکم کردار اور دشمنان اہل بیت علیہم السلام کی جانب سے آپ پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بیان کیا جائے گا تاکہ آنے والی نسلیں ان تاریخی حقائق سے آگاہ ہو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى