حرم امام حسین ع کا سائبر حملوں سے بچاء کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
حرم امام حسین علیہ السلام میں سائبر حملوں سے بچاؤ کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔
حرم امام حسین علیہ السلام میں کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ نے متعلقہ محکموں کے تعاون سے الیکٹرانک حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حرم مطہر کے کارکنوں کے ایک گروپ کے لیے سائبر سیکیورٹی کی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔
ورکشاپ کے عنوان سے (نینو کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز اینڈ جیمنگ سسٹمز) کورس کے ٹرینر، ڈاکٹر سیف حسام عبدالوحید نے بتایا کہ"ورکشاپ میں نئی نینو ٹیکنالوجیز، استعمال شدہ سگنلز کی قسم، انہیں کیسے پیدا کیا جائے اور انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جائے۔ اور موجودہ سگنلز کے لیے مناسب جہتوں کا انتخاب کرکے انہیں مصنوعی ذہانت سے کیسے جوڑنا ہے تاکہ سگنلز ایک جگہ سے دوسری جگہ پر ان کی بہترین خوبیاں رکھتے ہوں۔
انہوں نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ ورکشاپ ایک نقطۂ آغاز ہے، اور مستقبل میں ہم سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے دیگر کورسز کے انعقاد کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔"
عبدالوحید نے نشاندہی کی کہ "سائبر سیکیورٹی ان تمام ٹیکنالوجیز میں ایک اہم اور مشترکہ عنصر پایا جاتا ہے جو ہم استعمال کرتے ہیں اور یہ ہنگامی معاملات سے نمٹنے کیلئے سگنلز کی ترسیل ہے اور الیکٹرانک حملوں کا مقابلہ کرنے میں مؤثر معاون ثابت ہے۔
مشھدی