حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام عقیلہ زینب انسٹی ٹیوٹ کی 22 طالبات کی کانوکیشن تقریب

2024-11-09 16:53

حضرت زینب کبریٰ (علیہا السلام) کے یوم ولادت کے بابرکت موقع پر، حرم امام حسین علیہ السلام کے صحن میں عقیلہ زینب للتبلیغ الاسلامی انسٹی ٹیوٹ کی ساتویں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

24 نمایاں کارکردگی کی حامل طالبات کو اعزازات

اس پروقار تقریب میں 258 طالبات میں سے 22 طالبات کو باقاعدہ فارغ التحصیل ہونے کی اسناد دی گئیں جبکہ 24 طالبات کو نمایاں تعلیمی کارکردگی پر اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ بہترین اساتذہ کو بھی خصوصی اعزازات سے سرفراز کیا گیا۔

تقریب میں حرم کے سیکرٹری جنرل حاج حسن رشید العبایجی، شعبہ امور دینیہ کے سربراہ شیخ احمد الصافی، اور ان کے علمی معاون شیخ احمد العاملی سمیت کئی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

شیخ احمد الصافی حفظہ اللہ نے اس موقع پر کہا کہ "آج امام حسین علیہ السلام کے روضے کے مقدس سائے میں ہم اس قابل فخر لمحے کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جب عقیلہ زینب انسٹی ٹیوٹ کا ایک اور بیج فارغ التحصیل ہو رہا ہے۔

یہ ادارہ اہل بیت (علیہم السلام) کی اعلیٰ اقدار پر قائم ہے اور اپنے نویں سال میں علم و تبلیغ کا پیغام عام کرنے کے لیے ایک ایسی نسل کو پروان چڑھا رہا ہے جو حق و صداقت کی راہ پر گامزن رہے گی۔

سیکرٹری جنرل حاج حسن رشید العبایجی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عتبہ حسینیہ المقدسہ ان خواتین کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، جو معاشرے میں اصلاح اور تبلیغ میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ ادارہ ایک ایسی مضبوط نسل کی بنیاد ڈال رہا ہے جو اللہ، قرآن کریم اور اہل بیت (علیہم السلام) کے پیغام کی حامل ہوں گی۔

شیخ احمد العاملی حفظہ اللہ نے کہا کہ "آج ہم 22 طالبات کی کامیاب تکمیلِ تعلیم کی خوشی منا رہے ہیں جو انسٹی ٹیوٹ کے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات کے کڑی میں شامل ہو رہی ہیں۔

ان طالبات نے اپنے تعلیمی سفر کے دوران بھرپور محنت اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جو قابل تحسین ہے۔

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى