حرم امام حسین ع نے لبنانی مہمانوں کی تعداد اور ان کو فراہم کی جانی والی خدمات
حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے کربلا میں لبنانیوں کی تعداد اور انہیں فراہم کردہ خدمات کی رپورٹ شایع کر دی گئی
حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ نے بحران کے آغاز سے لے کر گذشتہ ہفتے کے آخر تک (5,000) سے زیادہ لبنانیوں کی میزبانی کی جارہی ہے۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ "انہیں تمام خدمات حرم مقدس سے منسلک زائرین کے لیے مقرر کئے گئے ھوٹل،گھروں اور امام باڑوں میں فراہم کی جاتی ہیں ۔
شعبہ کے سربراہ جناب عبدالامیر طہٰ المطوری نے کربلا انٹرنیشنل ایجنسی نیوز کے بعد (سرکاری ویب سائٹ) کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ "محکمہ تعلقات عامہ کے روزمرہ کے کاموں میں سے ایک اہم کام لبنانی مہمانوں کو ان کے آنے والے ٹریمنلز سے شروع کرتے ہوئے مخصوص گاڑیوں کے ساتھ کربلا تک پہنچاناہے اور پھر ان کے اور ان کے اہل خانہ کے لیے مناسب رہائش اور عمدہ کھانا فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "لبنانی خاندانوں (عراق کے مہمانوں) کو حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام سے منسلک تین مدینۃ الزائرین(وہ جگہیں جو زائرین کے لیے خصوصی کالونیاں بنائی گئی ہیں) ، ہوٹلوں، گھروں اور امام باڑوں میں ٹھہرایا گیا تھا "یہ بتاتے ہوئے کہ "5,063 لبنانیوں کی میزبانی بروز جمعرات 24 اکتوبر 2024 تک کی گئی تھی۔"
انہوں نے نشاندہی کی کہ "مہمانوں کو فراہم کیے گئے کھانے میں تقریباً (7,000) پارسل ناشتے کے لیے تھے اور اسی طرح دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کے لیے یعنی اوسطاً (21,000) روزانہ کھانے کے پارسل تقسیم کیئے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "جو صحت کی دیکھ بھال فراہم کی جاتی ہے اس میں دائمی بیماریوں کے لیے خصوصی علاج کی تیاری اور روضۂ حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف سے کچھ خاندانوں کے لیے علاج اور آپریشن کرنا شامل ہے۔
مشھدی