وزارت مہاجرین کے مطابق 14 ہزار لبنانی مہمانوں کی رجسٹریشن مکمل

2024-10-27 07:00

وزارتِ مہاجرین کے ترجمان علی عباس جہانگیر نے بتایا کہ وزارت نے تقریباً 14 ہزار لبنانی مہمانوں کا اندراج مکمل کر لیا ہے جو عراق کے مختلف صوبوں میں مقیم ہیں۔ وزارت کے پاس کی گئی رجسٹریشن میں، سب سے زیادہ تعداد نجف اشرف اور کربلاء مقدسہ میں مقیم مہمانوں کی ہے۔

ان مہمانوں میں سے 60 فیصد سے زائد خواتین اور بچے ہیں۔

ان مہمانوں کی تمام ضروریات زندگی جس میں غذائی اشیاء، امدادی سامان اور میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ داری مقامی حکومتیں ، عتبات عالیہ اور عراقی عوام ملکر نبھا رہے ہیں۔

ترجمان نے کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ وزارت اس معاملے کو باریک بینی سے دیکھ رہی ہے اور تمام معاملات کو دیکھنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں وزیرِ مہاجرت ایوان فائق نے متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ عبد المہدی کربلائی حفظہ اللہ سے ملاقات بھی کی ہے۔

اس کے علاوہ وزارت نے عتبات علویہ، حسینیہ، عباسیہ اور کاظمیہ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی ہے تاکہ عراق میں مقیم لبنانی مہمانوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور اگر ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے تو ان کی ضروریات پوری کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جا سکے۔

ابو علی

العودة إلى الأعلى