لبنانی سفیر نے لبنان کی مدد کے لیے عراق کی کاوشوں کو سراہا
عراق میں لبنان کے سفیر علی حبحاب نے بتایا کہ عراق لبنانی مہمانوں کی میزبانی اور انہیں اپنی سرزمین میں داخل ہونے کی سہولت دینے میں زبردست کوششیں کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری خبر رساں ایجنسی النباء کے مطابق اب تک عراق میں آنے والے لبنانیوں کی تعداد ایک اندازے کے مطابق تقریباً 8 ہزار افراد پر مشتمل ہے
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی دشمن نے لبنانی عوام تک جانے والے امدادی قافلوں میں بھی رکاوٹیں ڈالنی شروع کر دی ہیں لیکن اس کے باوجود بیروت سے بغداد تک روزانہ تین پروازیں جبکہ ایک پرواز نجف اور ایک پرواز بصرہ سے روانہ ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ قائم سرحدی راستے کے ذریعے اکثر آنے والوں کو عراق میں داخلے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ "عراقی وزارتِ مہاجرت اور مہاجرین نے آنے والوں کی رجسٹریشن کے معاملات کو دیکھ رہی ہے۔ الحشد الشعبی انہیں پناہ گاہوں میں منتقل کرنے میں مدد کر رہی ہے جبکہ عراق میں ایک ہزار سے زیادہ لبنانی مقیم ہیں جو مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور انہوں نے آنے والوں کی مدد میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ "عراقی قافلے لبنانی عوام کی مدد میں بڑا کردار ادا کر رہے ہیں، جو صیہونی حملوں کی زد میں ہیں جس سے معصوم بچے اور بے گناہ لوگ نشانہ بن رہے ہیں اور عراقی عوام کی جانب سے پناہ گزینوں کی ضروریات کو پورا کرنے جیسے رہائش اور امدادی سامان کی فراہمی اور دیگر ضروریات کو پورا کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "جب سے لبنان میں صیہونی جارحیت میں اضافہ ہوا ہے، بغداد میں ہماری سفارتخانے کو قبائلی شیوخ، سرکاری اور غیر سرکاری اداروں، مقدس مقامات اور سیاسی حلقوں کی طرف سے امداد فراہم کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر فون کالز موصول ہو رہی ہیں، خاص طور پر نجف اشرف کی اعلیٰ مرجعیت کے بیان کے بعد
علی حبحاب نے یہ بھی کہا کہ "بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر زخمی لبنانیوں کے دو قافلے مقدس مقامات اور الحشد الشعبی کے طبی عملے کے تعاون سے پہنچے، اور زخمیوں اور ان کے ساتھ آنے والے افراد کے نفسیاتی اور جسمانی حالات کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جا رہی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ "مقدس مقامات کے زیر انتظام ہسپتالوں اور طبی اداروں میں 600 سے زائد لبنانی طبی اور انتظامی عملہ موجود ہے، جو زخمیوں کے حالات کی چوبیس گھنٹے نگرانی کر رہے ہیں اور وہ اعلیٰ طبی معیار پر کام کر رہے ہیں۔
ابو علی