حرم امام علی علیہ السلام کی جانب سے 2269 لبنانی مہمانوں کو نجف اشرف میں پناہ دی گئی

2024-10-14 06:37

نجف اشرف: حرم امام علی علیہ السلام کی انتظامیہ نے حالیہ صیہونی جارحیت کے باعث بے گھر ہونے والے 2269 لبنانی مہمانوں کو اپنے ہوٹلوں، مہمان خانوں اور مدینۃ الزائرین میں پناہ فراہم کی ہے

حرم کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں جاری جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد کو تمام بنیادی ضروریات کے ساتھ رہائش میڈیکل سہولیات ادویات اور دیگر لازمی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔ مزید مہمانوں کی آمد بھی متوقع ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ یہ تمام انتظامات مرجعیت دینی اعلیٰ کی ہدایات کی روشنی میں کیے گئے ہیں تاکہ لبنانی مہمانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔

ابو علی

العودة إلى الأعلى