عراق کی جانب سے لبنان کو امداد، لبنانی حکومت نے اظہار تشکر کیا
لبنانی حکومت نے عراق کی طرف سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر فراہم کردہ غذائی، طبی اور ایندھن کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔
لبنانی وزیر تجارت امین سلام نے عراقی وزیر تجارت أثير داؤد غريري سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عوامی و حکومتی سطح پر عراق کی جانب سے لبنان کے لیے بھیجی گئی امداد پر اظہار تشکر کیا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ لبنانی وزیر نے عراقی حکومت کی طرف سے لبنان کے شہریوں کے لیے عراقی سرحدوں میں داخلے کے حوالے سے فراہم کی گئی سہولتوں کو بھی سراہا۔
ٹیلیفون کال کے دوران دونوں وزراء نے لبنان کے لیے عراق کی سفارتی اور انسانی حمایت پر تبادلہ خیال کیا، بالخصوص جنگ بندی کے عمل میں عراقی مدد کے حوالے سے گفتگو کی۔ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور امداد کے شعبے میں مزید پیشرفت پر بات چیت ہوئی، اور عالمی اور علاقائی فورمز پر لبنان کی حمایت کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔
دونوں وزراء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان مشکل حالات میں باہمی تعاون اور رابطے کے ذرائع کو مزید مضبوط اور جاری رکھا جائے گا۔
ابو علی