پاکستان سکردو : میں عظیم الشان بین المذاہب کانفرنس
ادبی تنظیم بزم علم وفن سکردو کے زیراہتمام 31ویں عظیم الشان بین المذاہب کانفرنس ’’حسینؑ سب کا ‘‘کا انعقاد
کانفرنس کی صدارت نامور عالم دین مذہبی سکالر متحدہ اہل حدیث پاکستان کے سربراہ وممبر اسلامی نظریاتی کونسل ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کی اس کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مذہبی سکالرز کےعلاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
اس کانفرنس کا اصل مقصد تمام مکاتب فکر کے مابین ہم آہنگی اتفاق اتحاد اور ملک دشمن اور اسلام دشمن اور دیگرمذاہب کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی تھی اس کانفرنس کے اثرات وطن عزیز پاکستان کے ہر حصے تک یقیناً پہنچیں گے ضیاءاللہ شاہ بخاری نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ہمیں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و ملت کی ترقی اور استحکام کیلے خدمات سرانجام دینے ہوں گے
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنڈت لال نے کہا کہ امام حسین علیہ اسلام عملی طور پر سب کا ہے حسین کا عاشق ہونے کیلے انسانیت کا ہونا ضروری ہے اور حسین ابن علی تمام طبقہ فکر کیلے رول ماڈل ہے۔
مقررین نے کہا کہ اگر امن سے رہنا چاہتے ہوتو در حسین پر آنا ہوگا۔
ڈاکٹر محمد علی جوہر نے کہا اتحاد واتفاق سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے ایک ارب 3 کروڑ مسلمان ہونے کے باؤجود بدقسمتی سے زوال کا شکار ہے جس کی وجہ آپس میں اتحاد کا نہ ہونا ہے ہمیں آپس میں اتحاد اور اتفاق کی فضا کو عام کرنے کی ضرورت ہے کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کے علاوہ منقبت خوان اور عالمی شہرر یافتہ نعت خوان زین سعیدی نے بھی شرکت کی کانفرنس کے نظامت بزم علم وفن کے روح روان میر اسلم حسین سحر نے انجام دیے۔