پاکستان :اسلام آباد کے مرکزی جلوس عزاء میں جامعۃالکوثر کی جانب سے فکری و علمی موکب کا اہتمام
2024-08-26 10:06
پاکستان کے دار الخلافہ اسلام آباد میں جامعہ الکوثر کے زیر اہتمام علمی ، فکری اور ثقافتی سرگرمیوں کے لئے ایک موکب کا انعقاد کیا ہے جو عزاداران امام مظلوم کی نگاہوں کا مرکز و محور رہا
اسلام آباد میں بسلسلہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام مرکزی جلوس برآمد کیا گیا۔جس میں جامعہ الکوثر اور جامعۃ اھل البیت کے علماء کرام و طلاب نے نافقط ماتمی دستے کی شکل میں ماتم داری کی بلکہ جلوس کی مرکزی گزر گاہ پر موکب بھی لگایا ۔اس کشادہ موکب میں ٹھنڈے پانی اور شربت کے ساتھ ساتھ علمی و دینی کتب عزاداران امام مظلوم کے مطالعہ کے لئے رکھی گئیں جبکہ شرعی احکامات سے آگاہی کے لئے کثیر تعداد میں مومنین و مومنات نے علماء کرام سے رجوع کیا اس موقع پر نوجوانوں کے لئے معلوماتی کتاب "کربلا کی باتیں "سے کوئز کا بھی اہتمام کیا گیا اور کامیاب نوجوانوں کو موقع پر ہی انعامات بھی دئیے گئے
مومنین کے مختلف حلقوں نے جامعہ الکوثر کی ان مفید سرگرمیوں اور انداز کار کو بے حد سراہا اور انہیں آئندہ بھی جاری رکھنے پر زور دیا