نورامام حسین ؑ انسٹی ٹیوٹ فار سپیشل پرسن کے طلباء کا پہلا بیچ فارغ

2022-06-30 10:54

کربلاء معلی میں حرم امام حسین ؑ کے  صحن میں موجود خاتم الانبیاء  آڈیوٹوریم میں  نورامام حسین ؑ انسٹی ٹیوٹ فار سپیشل پرسن کے  زیر اہتمام چھٹی جماعت کے طلباء  کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔

حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی شیخ عبدالمہدی الکربلائی حفظہ اللہ نے نابینا اور بصارت سے محروم افراد کے لئے ایک خصوصی انسٹی ٹیوٹ بنایا ہے، جس میں تعلیم وتربیت کے علاوہ، لوازامات زندگی کی تمام سہولیات میسر ہیں۔
 آج اس ادارے سے چھٹی جماعت کے فارغ ہونے والے طلباء کے اعزازمیں ایک پر وقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ادارہ ہذا کے پہلے بیج جس میں طلباء و طلبات کی تعداد 29 ہے ،  کو علم و ہنر  سے آراستہ کر کے فارغ کیا گیا ہے تاکہ یہ لوگ معاشرے کا ہنر مند فرد بن کر اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں ۔
مزید برآں کسی دوسرے کے محتاج نہ ہوں اور اس طرح  سے یہ باعزت زندگی گزار سکیں ۔

ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ یہ سپیشل پرسن کے لئے کربلاء معلی میں  پہلا ادارہ ہے، جوحرم امام حسین ؑ  کی جانب سے قائم کیا گیا ہے ۔
یہ ادارہ حکومت عراق سے باقاعدہ منظور شدہ  ہے۔
تین نابینا بچوں کے والد حیدر الربیعی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ نور الامام الحسین انسٹی ٹیوٹ نے  ہمارے بچوں کو اندھیرے سے نکال کر روشنی کی طرف منتقل کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، اور اس کا اثر صرف ان  بچوں تک ہی محدود نہیں ہو گا بلکہ پورا خاندان اور معاشرہ اس اثر سے مستفید ہو گا ۔
ہم حرم امام حسین ؑ کی انتظامیہ اور اس ادرے میں کام کرنے والے تمام کارکنان کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

امیر الموسوی

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى