پولینڈ کی ایک وفد کا حرم امام علی علیہ السلام میں حاضری

2025-05-05 08:44

حرم امام علی علیہ السلام کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے پولینڈ سے آئے ہوئے ایک وفد کا استقبال کیا

اس روحانی مقام پر پہنچا تو دلی سکون ملا ہمیں اس مقدس مقام اور اس کی عظیم تاریخ جان کر خوشی محسوس ہوئی

حرم امام علی علیہ السلام دنیا بھر سے آنے والے مختلف رنگ و نسل کے ملکی و غیر ملکی وفود کی میزبانی کے لیے تیار رہتا ہے، تاکہ وہ حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام کے روضہ مبارک کے مذہبی اور تاریخی مقامات سے متعلق آشنائی مہیا کر سکیں

شعبہ تعلقاتِ داخلی کے مسئول جناب کرار موسوی نے بتایا کہ دنیا کے مختلف ممالک سے وفود کی میزبانی ایک جامع پروگرام ہے۔جسکے تحت آج ہم نے پولینڈ کے ایک وفد کا استقبال کیا۔

ہم نے انہیں روضہ علویہ، صحن حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخ سے روشناس کرایا۔

اس کے علاوہ وفد کو روضہ حیدریہ کی لائبریری کا بھی وزٹ کرایا اور پھر انہیں مضیفِ امیرالمؤمنین (علیہ السلام) لے جایا گیا

موسوی نے مزید وضاحت کی روضہ مقدسہ مستقل بنیادوں پر امیرالمؤمنین (علیہ السلام) کے طرزِ حیات، صحن شریف کے آثار اور اس کی تاریخ کے بارے میں تعارفی کتابچوں کی تیاری پر کام کر رہا ہے، جنہیں سات زبانوں میں ترجمہ کر کے غیر ملکی سیاحوں، ماہرینِ آثارِ قدیمہ، اور اہلِ بصیرت افراد میں بطورِ ہدیہ تقسیم کیا جاتا ہے

وفد کے ایک رکن، جناب پافوا نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا روضہ علویہ مقدسہ کی زیارت ہمارے لیے ایک روحانی اور ثقافتی طور پر منفرد تجربہ تھا۔ اسلامی فنِ تعمیر کی عظمت اور مہمان نوازی نے ہمیں حیران کر دیا، اور ہمیں اس مقدس مقام اور اس کی عظیم تاریخ کے لیے گہرا احترام محسوس ہوا

یاد رہے کہ روضہ علویہ مقدسہ نے سال 2024 کے دوران دنیا کے مختلف ممالک، جیسے جرمنی، امریکہ، پولینڈ، بیلجیم، ہالینڈ، فرانس، اور برطانیہ سے 150 سے زائد وفود کا استقبال کیا۔ یہ سب ثقافتی و مذہبی تبادلے کو فروغ دینے اور عراق میں مقدس مقامات کی تہذیبی گہرائی کو اجاگر کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى