اطالوی صحافیوں کی روضہ امام حسین علیہ السلام کی زیارت، طبی و ثقافتی منصوبوں کا دورہ

2025-05-08 06:50

اطالوی صحافیوں کے ایک وفد نے وزارتِ خارجہ کی سفارتی کمیٹی اور روضہ امام حسین علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کربلاء معلیٰ کا دورہ کیا

اس دورے کا مقصد اسلامی فنِ تعمیر، کربلاث کی تاریخی اہمیت، آثارِ قدیمہ اور مقدس مقامات کی جانب سے انجام دی جانے والی انسانی خدمات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا تھا

بین الاقوامی میڈیا سنٹر کے ڈائریکٹر جناب حیدر المنکوشی نے کربلاء ٹوڈے کو بتایا کہ وفد میں معروف صحافی روسیلا فیبیانا اور محققہ کرسٹینا میزوری شامل تھیں۔

وفد نے اپنے دورہ کربلاء کے دوران روضہ امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کی، جہاں انہوں نے اسلامی فنِ تعمیر، حرمین مقدسین کی تاریخی حیثیت، میوزیم اور لائبریری کا دورہ کیا

روضہ حسینی کی لائبریری میں اٹلی کی تاریخ پر موجود مصادر و کتب نے انہیں خصوصی طور پر متاثر کیا

مزید برآں، وفد نے الہادی مرکز برائے عضلاتی بیماری کا دورہ کیا، جہاں ڈاکٹر صالح جابری نے روضہ مبارک کی طبی خدمات پر تفصیلی بریفنگ دی

بعد ازاں، وفد نے الزہراء یونیورسٹی فار ویمن کا بھی دورہ کیا اور اس کی سربراہ ڈاکٹر زینب سلطانی سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ، السبطین مرکز برائے آٹزم کا بھی دورہ کیا، جہاں وفد کو انسانی اور طبی میدان میں روضہ حسینی کے کردار پر جامع معلومات فراہم کی گئیں

وفد نے قلعہ الاقیصر، حصن الاخیضر اور سیّد الاوصیاء شہر میں قائم بصری نمائش گاہ کے تعمیراتی مراحل کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے روضہ مبارک کے مختلف شعبہ جات، بین الاقوامی معیار کی نمائشوں اور عجائب گھروں میں گہری دلچسپی اور تحسین کا اظہار کیا

جناب منکوشی کے مطابق، وفد کی ایک اہم نشست بین الاقوامی میڈیا سنٹر کے مرکزی دفتر میں بھی منعقد ہوئی، جس میں مؤثر بین الاقوامی شخصیات کی میزبانی اور باہمی رابطہ کاری کے طریقۂ کار پر گفتگو کی گئی

دورے کے اختتام پر مرکز کی جانب سے وفد کو انگریزی زبان میں شائع شدہ بعض علمی و ثقافتی مطبوعات بطور تحفہ پیش کی گئیں۔

المرفقات

العودة إلى الأعلى