نجف اشرف میں علومِ قرآن کا نویں بیج فارغ التحصیل

2025-05-08 12:26

حرم حضرت عباس علیہ السلام کے زیرِ اہتمام معهد القران الکریم نجف اشرف نے دینی علوم کے 516 طلاب کی فراغت کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد کی

اس موقع پر عتبہ عباسیہ کے متولیِ شرعی جناب سید احمد الصافی (دام عزہ) کے علاوہ حوزہ علمیہ کے اساتذہ، علمائے کرام، فضلاء، طلاب اور قرآنی امور سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی

تقریب کا آغاز معہد کے قاری شیخ مہدی قلندر البیاتی کی خوبصورت آواز میں تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد متولیِ شرعی نے طلابِ کرام سے خطاب فرمایا اور قرآن و اہلِ بیت علیہم السلام سے تمسک کے فوائد بیان کیے

اس کے بعد انسٹیٹیوٹ کی جانب سے ڈاکٹر مہند المیالی، مدیر معهد قرآن کریم الكريم نجف اشرف نے خطاب کیا۔ انہوں نے علمی پروگرام کے مختلف پہلوؤں اور اس کے تخصصی پہلو پر روشنی ڈالی، اور واضح کیا کہ یہ پروگرام ہر سال ایک جامع نصاب کے ساتھ طلابِ علومِ دینیہ کے لیے شروع کیا جاتا ہے، جس میں چار جامع پروگرام شامل ہوتے ہیں: تدریسی پروگرام، قراءت، حفظِ قرآن کریم اور علومِ قرآن

ڈاکٹر میالی نے بتایا کہ اس پروگرام کی سرگرمیوں میں عراق سمیت دنیا کے مختلف ممالک: پاکستان، بھارت، افغانستان، ترکی، انڈونیشیا، کینیڈا، فرانس، تیونس، نائیجیریا، تنزانیہ، ایتھوپیا، گانا، برونائی، شام، لبنان، ایران اور یمن کے طلاب نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر حضرت فاطمہ زہراء (علیہا السلام) کی یاد میں مجلسِ عزا بھی منعقد کی گئی، اور اس کے بعد مرجعیتِ علیا کے معتمدین، اساتذہ، دینی مدارس کے مدیران، اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا

یاد رہے کہ گزشتہ نو برسوں کے دوران مجموعی طور پر 2866 طلابِ علم اس تدریسی پروگرام میں شریک ہوئے، جن میں صرف 1446ھ کے سال میں 516 طلاب شامل تھے، اور اب تک اس منصوبے سے 135 اساتذہ، جو تلاوت اور علومِ قرآن میں مہارت رکھتے ہیں، فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔

المرفقات

العودة إلى الأعلى