عنقریب بصرہ میں بھی جدید ترین کینسر کے ہسپتال کا افتتاح ہو گا
بصرہ میں بین الاقوامی معیار کے مطابق کینسرکے دوسرے بڑے ہسپتال کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے عراق کے صوبہ بصرہ میں کینسر کے علاج کے لیے دوسرے بین الاقوامی ہسپتال کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہےجو خطے کے جدید ترین میڈیکل آلات سے آراستہ ہسپتالوں میں سے ایک ہوگا۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر ستار الساعدی نے کہا کہ متولی شرعی جناب شیخ عبدالمہدی الکربلائی کی خصوصی ہدایت پر بصرہ میں کینسر کے مریضوں کے لئے بنائے گئے دوسرے بڑے ہسپتال کی تعمیر پر ہماری ٹیم تیزی کے ساتھ کام کررہی ہے ۔
انشااللہ کنسٹریشن کا کام 2023 تک مکمل کر کے حرم کی انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔
الساعدی نے مزید کہا کہ ہسپتال میں استعمال ہونے والے بیشتر طبی آلات اور مختلف مشینری بصرہ پہنچ گئی ہے جبکہ باقی جدید آلات بھی اس سال کے اختتام تک پہنچ جائیں گے۔
اس خطرناک مرض کی تشخیص کے لئے استعمال کیے جانے والے باقی آلات بھی جلد پہنچا دیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ان تمام مشینوں کی انسٹالیشن آنے والے سال کے شروع میں کی جائے گی تاکہ مقررہ وقت پر اس ہسپتال کو مکمل کر کے عام لوگوں کے لئے کھولاجائے تاکہ عراق اور بالخصوص بصرہ اور اسکے مضافات میں موجود مریضوں کو علاج کے سلسلے میں درپیش مشکلات کم ہو سکیں
عماد بعو
ابو علی