کربلا: دفاعِ وطن فیسٹیول کے ضمن میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام مرجع دینی اعلیٰ کے نمائندے کی موجودگی میں القاعدہ و داعش کی دہشت گردی پر مبنی انسائیکلوپیڈیا کی رونمائی فتویٰ دفاع وطن" ثقافتی فیسٹیول کی ضمن میں فنی نمائش یہ فنی نمائش ان جوانوں کی قربانیوں کو نئی نسل تک منتقل کرنے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے، جنہوں نے مرجعِ اعلیٰ کے فتویٰ پر لبیک کہتے ہوئے وطن اور مقدسات کا دفاع کیا حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام "فتویٰ دفاع وطن" ثقافتی فیسٹیول کی تقریب کا آغاز نجف اشرف میں نایاب اور قیمتی اسلامی نسخوں کی نمائش، امام علیؑ کے ہاتھ سے لکھا گیا قرآن کا نسخہ بھی شامل عید الاضحیٰ کے موقع پر کربلاء میں جدید طبی خدمات حرم امام علی علیہ السلام میں پاکستانی بچوں کی اجتماعی تلاوت ماہرین نے عراق کی نہروں کا معمہ حل کر دیا، دلچسپ انکشاف انڈیا :ادارہ علم و دانش کے زیر اہتمام عشرہ ولایت کا انعقاد حرم امام حسین علیہ السلام میں اس سال پرچم کشائی کی تقریب کے مقام کی تبدیلی زیر غور

کربلا: دفاعِ وطن فیسٹیول کے ضمن میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام

2025-06-12 11:32

مرجع عالی‌قدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ العالی) کی جانب سے داعش کے خلاف جہادِ کفائی کے تاریخی فتویٰ کی یاد میں منعقدہ "فتویٰ دفاعِ وطن" ثقافتی فیسٹیول کے ضمن میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا

شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ جناب عبد الامیر طہ نے "کربلاء ٹوڈے" نیوز ایجنسی کو بیان دیتے ہوئے کہا بلڈ ڈونیشن مہم روضۂ حضرت امام حسین علیہ السلام کے شعبہ صحت و طبی تعلیم اور محکمہ صحت کربلا کے تعاون سے شروع کی گئی ہے، جو بدھ، 11 جون 2025 سے تین دن تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے لیے کیمپ بین الحرمین اور شارع السدرہ کے اطراف میں لگایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا اس مہم کا مقصد مریضوں اور ایمرجنسی کی صورت میں زخمیوں کی مدد کرنا ہے، اور یہ فتویٰ مبارکہ کی بنیاد پر دی جانے والی قربانی و ایثار کی اقدار کو زندہ رکھنے کی ایک کوشش ہے۔ ہم تمام شہریوں اور زائرین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس انسانی ہمدردی پر مبنی اقدام میں بھرپور شرکت کریں اور خون عطیہ کرنے کے لیے مخصوص مقامات کا رخ کریں، تاکہ ان مریضوں اور محتاجوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں جو خون کے منتظر ہیں۔ یہ شہداء کی روحوں سے وفاداری کا عملی اظہار ہوگا، جنہوں نے عراق اور اس کے مقدسات کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

مزید برآں، یہ اقدام روضۂ حضرت امام حسین علیہ السلام کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی اُن سرگرمیوں کا حصہ ہے، جو وہ دیگر متعلقہ شعبہ جات کے تعاون سے انجام دیتا ہے، تاکہ معاشرے کی خدمت اور نظامِ صحت کو بہتر بنانے کی ایک مؤثر کوشش کی جا سکے

جناب طہ نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا ہم ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ مہم عراق کے غیور عوام کی بھرپور شرکت سے کامیاب ہوگی اور ایک نیا ریکارڈ قائم کرے گی، تاکہ شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے اور ضرورت مندوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى