کربلا: دفاعِ وطن فیسٹیول کے ضمن میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام مرجع دینی اعلیٰ کے نمائندے کی موجودگی میں القاعدہ و داعش کی دہشت گردی پر مبنی انسائیکلوپیڈیا کی رونمائی فتویٰ دفاع وطن" ثقافتی فیسٹیول کی ضمن میں فنی نمائش یہ فنی نمائش ان جوانوں کی قربانیوں کو نئی نسل تک منتقل کرنے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے، جنہوں نے مرجعِ اعلیٰ کے فتویٰ پر لبیک کہتے ہوئے وطن اور مقدسات کا دفاع کیا حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام "فتویٰ دفاع وطن" ثقافتی فیسٹیول کی تقریب کا آغاز نجف اشرف میں نایاب اور قیمتی اسلامی نسخوں کی نمائش، امام علیؑ کے ہاتھ سے لکھا گیا قرآن کا نسخہ بھی شامل عید الاضحیٰ کے موقع پر کربلاء میں جدید طبی خدمات حرم امام علی علیہ السلام میں پاکستانی بچوں کی اجتماعی تلاوت ماہرین نے عراق کی نہروں کا معمہ حل کر دیا، دلچسپ انکشاف انڈیا :ادارہ علم و دانش کے زیر اہتمام عشرہ ولایت کا انعقاد حرم امام حسین علیہ السلام میں اس سال پرچم کشائی کی تقریب کے مقام کی تبدیلی زیر غور

مرجع دینی اعلیٰ کے نمائندے کی موجودگی میں القاعدہ و داعش کی دہشت گردی پر مبنی انسائیکلوپیڈیا کی رونمائی

2025-06-12 06:52

روضہ امام حسین علیہ السلام میں منعقد "دفاعِ وطن ثقافتی فیسٹیول" کے ضمن میں عراق میں القاعدہ اور داعش کی دہشت گردانہ کارروائیوں پر مبنی دستاویزی موسوعہ (انسائیکلوپیڈیا) کی باوقار تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی

اس اہم موقع پر مرجعیتِ اعلیٰ کے نمائندے جناب الشیخ عبد المہدی کربلائی حفظہ اللہ کے ساتھ ساتھ متعدد مذہبی، علمی اور میڈیا سے وابستہ شخصیات بھی شریک ہوئیں

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ علی قرعاوی نے بتایا کہ یہ علمی و قومی منصوبہ جناب الشیخ عبد المہدی کربلائی حفظہ اللہ کی براہِ راست سرپرستی اور روضہ حسینیہ کے سیکریٹری جنرل جناب حسن رشید العبایجی کی خصوصی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس منصوبے پر مسلسل پانچ برس تک کام جاری رہا، جس میں ماہر کمیٹیوں اور پیشہ ور تحقیقاتی ٹیموں نے بھرپور علمی کاوشیں انجام دیں

شیخ قرعاوی کے مطابق، یہ موسوعہ پانچ اہم موضوعاتی محاور پر مشتمل پچاس (50) جلدوں پر محیط ہے، جس میں عراق میں دہشت گرد تنظیموں کی مجرمانہ کارروائیوں کو نہایت جامع، مستند اور تحقیقی انداز میں قلم بند کیا گیا ہے۔

اس میں ایک ہزار (1000) سے زائد ٹیلی ویژن انٹرویوز شامل ہیں، جن میں متاثرین، عینی شاہدین اور دیگر متعلقہ افراد کے بیانات درج ہیں

اس انسائیکلوپیڈیا میں درج اہم نکات درج ذیل ہیں

القاعدہ اور داعش کے ہاتھوں تباہ ہونے والی 835 مقامات کی دستاویزی نشاندہی

دہشت گردی کے نتیجے میں عوام، بالخصوص بچوں اور خواتین، پر پڑنے والے نفسیاتی اثرات کا سائنسی و تحقیقی تجزیہ

داعش کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں پھیلائے گئے تعلیمی نصاب پر مبنی سات جلدوں پر مشتمل تفصیلی تنقیدی مطالعہ، جو اس فکری یلغار کی نشاندہی کرتا ہے جو تنظیم نے معاشرے پر مسلط کی

مختصر کہانیاں، ناولز، ڈرامے اور شعری تخلیقات، جو عراقی قوم کی تکالیف اور دہشت گردی کے خلاف اُن کے صبر و استقامت کو فنکارانہ انداز میں پیش کرتی ہیں

یہ موسوعہ عراق کی جدید تاریخ کے ایک خونی اور المناک دور کی نہ صرف ایک جامع علمی و دستاویزی روایت ہے، بلکہ یہ قومی حافظے کی حفاظت، سچائی کی آئندہ نسلوں تک منتقلی، اور دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف سرگرم اداروں اور محققین کے لیے ایک بیش قیمت ماخذ بھی ہے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى