حرم حضرت عباس علیہ السلام کے شمال مشرقی جانب توسیعی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اطراف میں زائرین کرام کے لئے نئی اور اضافی جگہ کی فراہمی کے لئے روضہ مبارک کے بیرونی توسیعی منصوبوں پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کا عملہ تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہے اور حرم مطہر کے اطراف میں پہلے سے حاصل کی گئی عمارتوں کو منہدم کرنے ان کا ملبہ ہٹانے اور ان جگہوں کی تعمیر و ترقی کے لئے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔
نئی جگہوں کی فراہمی کے لئے توسیع، تعمیر، ترقی اور بحالی کے یہ تمام کام مخصوص ایام زیارت خاص طور پر زیارت اربعین کے دوران شدید رش کو کم کرنے،زائرین کی نقل حرکت کو رواں اورآسان بنانے اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے اضافی جگہیں فراہم کرتے ہوئے زائرین کو بہترین خدمات دینے کے لئے کئے جا رہے ہیں۔ حرم مطہر کے ارد گرد خالی جگہوں کی ترتیب نو اور تعمیر و بحالی کے ذریعہ زائرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اضافی جگہیں تیار کی جا رہی ہیں۔
ان کاموں کے نگران سيّد حسين الشهرستاني نے کہا، "روضہ مقدس کے شمال مشرقی جانب توسیعی منصوبے کے ضمن میں حاصل کردہ عمارتوں کو منہدم کرنے اور ان کا ملبہ ہٹانے کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے اور یہ تمام کام مخصوص تکنیکی طریقہ کار کے تحت کئے جاتے ہیں تاکہ مزدوروں اور آس پاس کی عمارتوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے