کویت کی سفیر کا حرم امام علی علیہ السلام کا دورہ
2022-06-20 11:43
عراق میں کویت کی سفیر سالم الزمان اور ان کے ہمراہ وفد نے حرم امیر المومنین علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت کی اور اس تاریخی دورے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
سالم الزمان نے کہا کہ میرے لیے یہ ممکن نہیں تھا کہ میں نجف اشرف آؤں اور حرم امام علی علیہ السلام پہ حاضری نہ دوں ۔یہاں آکر میں نے قلبی سکون اور سرور محسوس کیا ۔
اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے امیر المومنین ؑ کی زیارت کی توفیق عطا فرمایا۔
میں اس مقدس مقام پر تمام مسلمانوں کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا گو ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حرم امام علی ؑ اور دیگر مقامات مقدسہ کی جانب سے زائرین کو سال بھر دی جانے والی خدمات لائق تحسین ہیں۔ لاکھوں زائرین آنے کے باوجود ایک منظم انداز میں نظام کو چلایا جاتا ہے جو کہ یقینا خوش آئیند بات ہے۔