تیونس کےبڑے ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر کربلاء معلی میں

2022-06-18 11:31

تیونس کےبڑے صحافی اور ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر زہیر لطیف اور اس کی ٹیم نے کربلاء معلی کا  دورہ کیا ۔
انہوں نے میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے کو سمجھنے اور سننے کی ضرورت پر زور دیا۔

حرم امام حسین علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا ذیلی ادارہ انٹرنیشنل میڈیا سنٹرغیر ملکی یوٹیوبراورشوشل ایکٹویسٹ کے عراق کے دورے کا بالعموم اور کربلاء کا بالخصوص اہتمام کرتا ہے تاکہ عراق کا اصلی چہرہ اس کی ثقافت اور ان کی مہمان نوازی میڈیا کے ذریعے لوگوں تک پہنچ سکے۔ 
اسی سلسلے میں تیونس کے ایک بڑے  صحافی اورٹی وی چینل کے ڈائریکٹر  کو خوش آمدید کہا گیا۔
تیونس کے ٹی وی چینل کے صحافی اور ڈائریکٹر زہیر لطیف نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو  انٹرویو  دیتے ہوئے کہا کہ  اس دورے  کا مقصد ایک دوسرے کو قریب  سے  دیکھنا ہے اور کربلاء کو سمجھنا ہے   کیونکہ عام طور پر تیونس کے لوگوں کو کربلاء اور امام حسین ؑ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے قریب نہیں ہیں۔ مجھے امید ہے کہ میڈیا کے ذریعے سے ہم ایک دوسرے کے قریب ہوجائیں گے، کیونکہ ہمارا دین ،قرآن، کعبہ سب ایک ہے۔ 
ہم  نےیہاں آکر جو دیکھا وہ  اس سے کئی گنا زیادہ مختلف پایا جو ہم نے سنا تھا۔
 ہم نے یہاں حرم امام حسین ؑ کے زیر نگرانی چلنے والے  تعلیم ،صحت ، اور رفاہ عامہ کے لئے چلنے والے  اداروں کو دیکھ کر حیران ہوگئے  کہ ایک مذہبی ادارہ کس قدر منظم طریقے سے کام کر رہا ہے۔  
میڈیا وفد کے ایک رکن نزار نیموچی نے کہا کہ "ہم ایک دستاویزی فلم  بنا رہے ہیں جسکا موضوع عراق کے لوگوں کا رہن سہن ،  انکی تہذیب  و تمدن  ہے۔ اس دستاویزی فلم   کا اہم ترین موضوع کربلا معلی ہے ۔   عراق کے حالات  ،کربلا میں مذہبی سیاحت  ،غیر ملکی زائرین کا انٹرویو اسی سلسلے کی کڑی ہے،اسی سلسلے میں ہماری ٹیم نے اعلام دولی کی تعاون سے عراق کا دورہ کیا ہے۔
ناموچی نے مزید یہ کہا کہ حرم امام حسین ؑ کے تعلیم صحت  اور فکری و ثقافتی کاموں کے علاوہ ہمیں اس جگہ کی خوبصورتی نظم و نسق اور یہاں کی روحانیت و سکون  نے  تعجب میں ڈالا دیا ہے۔
 یہاں ہر رنگ و نسل کے لوگ اپنے طور  طریقوں سے عبادت کرتے ہیں۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى