مدینة الزائرین حجاج کرام کے شاندار استقبال کے لئے کھول دیا گیا
حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ نے مدینة الزائرین کو عراق کے شمال وسطی صوبوں سے آنے والے حجاج کرام کے استقبال کے لئے کھول دیا ہے ،تاکہ کربلاء سے زمینی راستہ، عرعر باڈر، جو سب سے قریب ہے ،اس سے حجاج کرام حج کے لئے جا سکیں۔
مدینة الزئرین سید اوصیاء کے ڈائریکٹر محمد مظفر شعبان نے بتایا ہم ہر سال عراق کے تمام صوبوں سے زمینی راستہ سے جانے والے حجاج کرام کی مدینة الزائرین میں میزبانی کرتے ہیں .
یہاں حجاج کرام کو تمام ممکنہ سہولیات دی جاتی ہیں۔ یہاں حجاج کرام کے آرام کرنے کے لئے بہترین ائر کنڈیکشن ہال ہیں اور ان کی شاندار کھانوں سے تواضع کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ امام حسین ؑ اورحضرت عباس ؑ کی زیارات کو جانے کے لئے ہر وقت ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر ہوتی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کربلاء اور حرم امام حسین ؑ کے شعبہ صحت کے تعاون سے مکمل سہولیات سے آراستہ ڈسپنسری بھی تجربہ کار میڈیکل ٹیم کی زیر نگرانی 24 گھنٹے کھلی ہوتی ہے ، جہاں حجاج کرام کا وقتا فوقتا چیک اپ بھی ہوتا ہے تاکہ کسی کو بھی کوئی پریشانی نہ ہو اور ایمرجنسی کے لئے ایمبولینس سمیت تمام بنیادی سہولیات موجود ہیں۔
وزارت مذہبی امور براے حج نے جو شیڈول تیار کیا ہے اس میں سید الاوصیاء کو عراق کا مرکز قرار دیا گیا ہے ۔اس وجہ سے شمال کے تمام صوبوں صلاح الدین ،کرکوک، موصل اور بغداد سے حجاج کرام کی بہت بڑی تعداد یہاں آتی ہے ۔
حجاج کے استقبال کا یہ سلسلہ 12 سے 14 دن تک جاری رہے گا اور ہم زمینی راستہ سے جانے والے آخری حاجی کے جانے تک یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ کورونا کے سخت حالات میں بھی مدینة الزائرين نے اپنے دروازے کورونا کے مریضوں کے لیے بھی کھول دیے تھے۔یہاں ان کو کوریٹین کر کے طبی سہولیات دی جاتی رہی تھیں۔
ابراهيم العويني
ابو علی