حلب میں حرم امام حسین علیہ السلام کی سرپرستی میں قرآنی سنٹر کی سرگرمیوں کا آغاز

2022-06-12 13:42

حرم امام حسین علیہ السلام کے بین الا قوامی شعبہ قرآنی  کے زیر انتظام شام کے شہر حلب میں آٹھ جون کو قرآنی سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے جو حلب کے متعدد علاقوں میں قرآنی پروگرامز اور سرگرمیاں شروع کرے گا اور خاص طور پر شہر الزہرا (سلام اللہ علیہا) میں۔

شعبہ قرآنی شام  سنٹر کے سربراہ  علی ابوالحسن نے کہا کہ بین الاقوامی قرآن سنٹر  کے کارکنان کی جانب سے شام کے متعدد شہروں کا جائزہ لینے کے بعد حرم امام حسین علیہ السلام کے ادارہ بین الاقوامی قرآن سنٹر  کی جانب سے مختلف مقامات پر قرآنی مقابلوں اور قرآن شناسی کے کورسز کا اہتمام کیا جا رہا ہے  
انہوں نے مزید کہا کہ اس بابرکت قرآنی کام کا آغاز مدینہ الزہرا (سلام اللہ علیہا) میں ایک پر وقار تقریب کے ذریعے کیا  گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔پروگرام میں حفظ قرآن کے مختلف اصولوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا  جبکہ تصحیح قرائت کے کونٹر پر لوگوں کا رش دیکھا گیا۔
ابوالحسن نے مزید کہا، قرآنی سنٹر کی جانب سے بچوں کے لیے بہت سے آسان اور دلچسپ امتحانات کے زریعے انکی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا،اس کے علاوہ خواتین کے لئے الگ سیشن منعقد  کیا گیا ۔ 
پروگرام کے آخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات جبکہ رضاکاروں اوراساتذہ میں تحائف تقسیم کیے گئے۔

امیر الموسوی 

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى