امن و محبت کا پیغام لے کر موصل سے عیسائی وفد کی کربلا آمد
عراق کے صوبہ موصل سے تعلق رکھنے والے عیسائی نوجوانوں کا ایک وفد امن و محبت اور بھائی چارگی کا پیغام لے کر کربلا پہنچا جہاں وفد نے حرم امام حسین ؑ میں حاضری دے کر حرم کے میوزیم کا دورہ کیا۔
وفد کے ایک رکن سمر الکلاک نے کہا، آج ہمیں شہرکربلا کا دورہ کرنے کا موقع ملا اور امام حسین علیہ السلام کے حرم میں حاضری بھی نصیب ہوئی حرم کے اندر ہم نے پرسکون روحانی ماحول کو دیکھا۔
اس دوران ہم نے ایک میوزیم کا دورہ کیا اوران تاریخی نوادرات کو بھی دیکھا جن میں سے بعض واقعہ کربلا سے منسوب ہیں کہ جو سن ساٹھ ہجری میں امام حسین ؑ نے استعمال کئے۔
اس کے علاوہ ہم نے ان آثار کو بھی دیکھا کہ جب ملعون صدام نے حرم امام حسین ؑ پرحملہ کر کے ظلم و بربریت کی دستان رقم کر دی تھی انہیں دیکھ کر ہمیں بہت افسوس ہوا ۔
وفد کے ایک رکن رفعت لوئے نے اپنے جذبات کا اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اس جگہ خدا کے مقرب بندوں،اور اس کے نبی ص کی آل پر ظلم کیا گیا ، یہاں ہمیں ایک روحانی سکون حاصل ہوا۔
اورمزید تجویز دی کہ عراق کے محتلف شہروں سے جوانوں کو کربلا لانے کا ایک جامع پروگرام بنا چاہیے