میڈیکل اور صحت میں اسپیشلائزیشن کے بارے میں کربلا مقدس میں پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

2022-06-08 11:51

حرم امام حسین علیہ السلام کے ماتحت چلنے والا ادارہ جامعہ الزھرا سلام اللہ نے صحت اور میڈیکل کی خصوصیات کے بارے میں ایک بین الاقوامی سانئسی کانفرنس کا انعقاد جس کا نعرہ ،، ،ترقی اور پیشرفت کے لیئے جدید سائنسی ٹیکنیک ہمارا منہج،، سرکاری اورعلمی شخصیات کی موجودگی میں کروایا گیا۔

یونیورسٹی کی صدر ڈاکٹر زینب سلطانی نے کہا : کہ میڈیکل اور صحت کے مہارتوں کے بارے میں یہ پہلی علمی بین الاقوامی کانفرنس  جس کا شعار۔ترقی و پیشرفت  کے لیئے جدید سائنسی ٹیکنیک ہمارا منہج ،،کے تحت منعقد کی گئی جس کا بنیادی سبب ملک کی موجودہ  صحت کی صورت حال کا جائزہ لینا ہے اوراس طرح کے سائنسی کانفرنسز اور سائنسی تحقیقات سے حقیقی صورتحال سے آگاہی اور اس کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہے جس میں کئی ممالک شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سائنسی کانفرنس میں امریکہ ،برطانیہ ،ایران ،لبنان کے علاوہ  کئی اور ممالک کے محقیقین نے شرکت کی اور اس کانفرنس میں  عراق کے  مختلف صوبوں سے بھی کئی محققین نے شرکت کی۔ اور اس طرح کی کانفرنسز ملک کی ترقی و ارتقا کی بنیاد اور اساس ہیں  جس سے ملک کے مختلف شعبوں خاص کر صحت ،سائنسی اکڈیمک اور دیگر سروسسز ہوں اس سے ملک کو ترقی ، معاونت اور بڑے مشکل مسائل کا حل تلاش کیا جاتا ہے اور اس طرح کے ٹھوس سائنسی تحقیقات اور مباحثوں  سے ملک اور معاشرے میں  ترقی و ارتقا میں مدد ملتی ہے ۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و وزیر تعلیم کے نمایندے ڈاکٹر باسم خلیل السعیدی نے کہا کہ : اس طرح کی کانفرنسسز کا انعقاد سائنسی اشاعت کی بہترین ذرائع میں سے شمار ہوتا ہے جو اپنی خدمات کو پیش کر کے امتیازیت اور دوسروں سے ممتازہوتا ہے اور جسے دیگر سائنسی وسائل کی نسبت  انفرادیت حاصل ہوتی ہے۔ جنکی ٹھوس علمی مباحثوں کے  میدانوں می قیمت کم نہی ہوتی ہے اور ایسے ضوابط جو علمی تحقیقات کی ضمانت کے لیے بنائے جاتے ہیں کسی صورت افادیت کم نہی ہوتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ : اس کانفرنس کے ذریعے سے ہم میڈیکل اور صحت کے ترقی اور ارتقا کے  میدان میں  درپیش مشاکل کو حل کرنے کے لیئے وژن کو یکجا کرنے اور روابط  بڑھانے اور جدید ٹیکنالوجی کا جائزہ لینے اور خیالات پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں اور ان سائنسی تحقیقات کو بین الاقوامی اخباروں  پر نشرو اشاعت کریں  جس سے سائنس اور سائنسی محقیقین کے لیے نئی  راہیں روشن کھلے گا   

امریکہ کے وین سٹیٹ یونیورسٹی کا ایک محقق پروفیسر حکمت جمیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ : میں نے اس پہلی سائنسی کانفرنس میں شرکت کی اور مجھے اس کانفرنس میں  شرکت کرنے پہ افتخار ہے جسکو جامعہ الزہرا کی طالبات نے انعقاد کیا ۔

عراق میڈیکل اور طبی ٹیکنالوجی میں  بہت سے مشاکل کا شکار ہے اوراسے مکمل دیکھ بھال کی ضرورت  ہے۔ اور ہم پر فرض ہے کہ دیگر یونیورسٹیوں  کی مدد سے ایک ٹیم  تشکیل دیں  اور ان کی ٹیکنیکی مہارتوں میں اضافے کریں اور ممکنہ تعاون کریں

عماد بعو 

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى