حرم امام حسین علیہ السلام کے تعاون سے گائنی سنٹر کا سفیر ہسپتال میں خدمات انجام دینے کا اعلان

2022-06-07 11:26

حضرت علی اصغر ؑ کے نام سے چلنے والے گائنی سنٹر کا حرم امام حسین علیہ السلام کے قریب  سفیر ہسپتال میں  بانجھ پن کے علاج کے لیےماہر ڈاکٹروں نے کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے تمام اخراجات حرم امام حسین علیہ السلام برداشت کرے گا ۔

سفیر ہسپتال کے انتظامی امور کےمعاون عباس عبدالعلی نے کہا، مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے  نمائندے اورمتولی شرعی حرم امام حسین ؑ جناب شیخ عبدالمہدی الکربلائی کی نگرانی میں عبد اللہ رضیع سنٹر  نے  کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کیمپ اس وقت لگایا گیا ہے جب ملک کے طول و عرض سے  سوشل میڈیا  کے ذریعے مریضوں نے رابطہ کیا جس میں سے زیادہ تر صوبہ بصرہ ،ناصریہ ،عمارہ اور موصل  کے مریض شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا اس کیمپ کا مقصد غریب و نادار لوگوں کو زیادہ سے زیادہ میڈیکل سہولیات دینا ہیں  تاکہ انکو میڈیکل کی بنیادی سہولیات انکی دہلیزپرمل سکیں  ۔

ایک شہری محمد علی نے کہا، کہ میں  نے جب یہ خبر سوشل میڈیا پر  پڑھی  تو اس خبر کی تصدیق کے لئے سفیر ہسپتال میں رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ علاج کا سلسلہ جاری ہے اور میں یہاں علاج کے لئے آیا۔ میں اس موقع پر  مرجع اعلی کے  نمائندے  و متولی شرعی حرم امام حسین ؑ جناب شیخ عبدالمہدی الکربلائی اور حرم امام حسین ؑ کی انتظامیہ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ملک کے غریب و نادار افراد کا خیال رکھ کر ان  کے سر پر دست شفقت رکھا  ۔

واضح رہے کہ بانجھ پن کے علاج کے ماہر عراقی ڈاکٹروں کی ٹیم کی نگرانی میں علاج و آپریشن کا سلسلہ جاری ہے

عباس نجم 

ابو علی

العودة إلى الأعلى