کیا آپ کربلاء کے باغ فدک کے بارے میں جانتے ہیں؟
باغ فدک کے نام سے کربلاء معلی میں کھجوروں کا سب سے بڑا باغ روضہ امام حسین ؑ کے زرعی شعبہ کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے ، جس کو عراقی محکمہ زراعت کی تعاون سے بنایا گیا ہے تاکہ ملکی زریعہ آمدن میں اضافہ ہو ۔
یہ منصوبہ کربلاء شہر کے مغرب میں الرزازا جھیل کے قریب واقع ہے، جوکربلا معلی سے 21 کلومیٹر دور ہے۔
اس کی کاشت کاری 2016 میں شروع ہوئی تھی۔
اس باغ کا کل رقبہ 2000 دونم ہے اور پہلے مرحلے میں 500 دونم کے رقبہ پر کھجور کے درختوں کو لگایا گیا ہے ۔
اس وقت دوسرے مرحلے پر کام جاری ہے۔ اس مرحلے میں 850 دونم رقبہ پر باغ ہو گا۔
اس باغ میں کھجوروں کی 70 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں۔
اس باغ کو سیراب کرنے کے لئے 3جدید آلات کے زریعے 300 سے 400 میٹر تک گہرا کنواں کھودا گیا ہے ۔اس سے پانی نکال کر مختلف بڑے تالابوں میں ذخیرہ کیا جاتا ہے اور کھجوروں کو جدید سپرنکلر نظام آبیاشی کے ذریعے سیراب کیا جاتا ہے۔
اس باغ میں کھجوروں کے علاوہ انار، انجیر، بیری اور انگور کے ہزاروں درخت کجھوروں کے درمیان لگائے گئے ہیں ، جس سے ملک میں پھلوں کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ ۔
ابراہیم العوینی
ابو علی