بوہرہ برادری کا وفد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ضیافت میں

2022-06-05 11:39

گزشتہ روز بوہرہ برادری کے ایک اعلی سطحی وفد نے روضہ مبارک حضرت ابا الفضل العباس علیہ السلام میں حاضری کا شرف حاصل کیا اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضیٰ ضیاء الدین سے ملاقات کی۔

زیارت کے لیے آئے ہوئے وفد کی سربراہی عراق میں بوہرہ برادری کے سربراہ شیخ ادریس عبداللہ برہانی کر رہے تھے۔ اس ملاقات میں روضہ مبارک حضرت ابا الفضل العباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد اراکین بھی شریک تھے۔ وفد کو روضہ مبارک کے متعدد خدماتی، علمی، ثقافتی اور صنعتی منصوبوں کے بارے میں ایک بریفنگ بھی دی گئی۔

اس دورے کے اختتام پر وفد نے زائرین اور معاشرے کو پیش کی جانے والی خدمات پر روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضیٰ ضیاء الدین اور ہائرآفیشلز اور خدام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ انہیں اس خدمت میں مزید کامیابیاں اور بلندیاں عطا فرمائے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى