بین الاقوامی فوٹوگرافی مقابلہ میں،حرم امام حسین علیہ السلام کے فوٹو گرافر کی دوسری پوزیشن

2022-06-04 11:23

 

حرم امام حسین علیہ السلام کے فوٹوگرافر  حسنین شرشاجی نے تہران میں منعقدہ فوٹوگرافی  مقابلہ میں دوسری  پوزیشن حاصل   کی ۔

 فوٹوگرافی کا یہ بین الاقوامی  مقابلہ  اسلامی جمہوریہ ایران  کے دارالحکومت تہران میں وزارت ثقافت کی ہیڈکوارٹر میں، امام حسین ؑ  فیسٹول کے نام سے منعقد کیاگیا تھا   اس  فیسٹول میں 20 سے زائد  ملکی و غیر ملکی فوٹوگرافرز نے شرکت کی ۔

فوٹوگرافر حسنین شرشاجی نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو بتایا: "یہ مقابلہ  بین الاقوامی مقابلوں میں سے ایک اہم مقابلہ  سمجھا جاتا ہے  کہ جس میں دنیا بھر سے فوٹوگرافرز کی کثیر تعداد   شریک ہوتی ہے ۔

میں بھی اس مقابلے میں اپنی ایک تصویر کے ساتھ شریک تھا۔ خدا کا شکر ہے کہ ایک سخت مقابلے کے بعد، میں دوسری  پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

اس فیسٹیول میں (20) سے زائد عرب اور غیرملکی فوٹو گرافرز  نے شرکت کی تھی، اس مقابلے میں  ایرانی فوٹوگرافر حسین حاجی لاری نے پہلی پوزیشن  حاصل کی، جبکہ عراقی  فوٹوگرافر احمد عبدالامیر،حسین  القرعاوی اور بحرینی فوٹوگرافر حسین فردان  نے وزیر  ثقافت  تہران کے ہاتھوں  تعریفی ایوارڈ حاصل کیے۔ اس تقریب میں اہم شخصیات کے ساتھ غیر ملکی سفراء اور شخصیات نے شرکت کی۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى