پانچواں انٹرنیشنل چلڈرن بک سٹال میں ملکی و غیر ملکی پپلیشر کی شرکت

2022-06-03 13:55

کربلاء بین الحرمین میں جاری پانچواں  سالانہ عالمی چلڈرن بک میلے میں  آٹھ ممالک کے  35 سے زیادہ کتب فروش اور اشاعتی ادارے شریک ہیں ۔ یہ بین الاقوامی نمائش 30 مئی 2022 کو شروع ہوا ہے اور دس دن تک جاری رہے گی۔

چائلڈ ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سربراہ محمد الحسناوی نے انٹرنیشنل میڈیا سینٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کربلا انٹرنیشنل چلڈرن بک فیئر نے بین الحرمین میں  پانچواں  بک سٹال لگایا ہے جس میں حرم حضرت عباس علیہ السلام کے چاڈرن اینڈ یوتھ ڈویژن اور حرم امام حسین علیہ السلام  کے  شعبہ اطفال کے ساتھ 35 سے ذائد مقامی، عرب اور بین الاقوامی کتب فروش اور اشاعتی ادارے شریک ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نمائش عراق میں بچوں کی ثقافت کے حوالے سے سب سے اہم نمائشوں میں سے ایک ہے، اس  قسم کی فعالیت کے ذریعے بچوں کی  پرورش میں اپنی ثقافت  اور اسلامی اقدار کی پروان چڑھتا ہےاس بک سٹال میں مختلف قسم کی منتخب اشاعتیں شامل ہیں، ان مطبوعات میں سب سے آگے الریاحین میگزین ہے۔ الرحین ایک متنوع رسالہ ہے جو بچوں کو فنون ، ادب اور مختلف علوم کی تعلیم دیتا ہے۔ اس جریدے کا مقصد بچوں کے تخیل کو پروان چڑھانا، اپنے دین اور ثقافت سے روشناس کروانا اور زبان میں مہارت اور علمی فہم پیدا کرنا ہے تاکہ اسلام کے تصورات اور اصولوں کے مطابق بچوں کی شخصیت سازی کرنا ہے۔
اس کے علاوہ (حیدرہ میگزین) کے منتخب شماروں کے علاوہ بچوں کےکے لئے دیگرتعلیمی وادبی اشاعتیں بھی نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں جو بچوں کی بہترین ذہنی، جسمانی، تعلیمی اور اخلاقی تربیت کرتے ہوئے ان میں مثبت تخلیقی صلاحیتوں کو پیدا کرنے، معلومات میں اضافہ کرنے اور شعور اور آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔"
قابل ذکر ہے کہ کربلا انٹرنیشنل چلڈرن بک فیئرجمہوریہ عراق میں منعقد ہونے والی بچوں کی کتابوں کی پہلی نمائش ہے اور یہ ہر سال ملکی و غیر ملکی اشاعتی اداروں کی شرکت کے ساتھ منعقد کی جاتی ہے

منسلکات

العودة إلى الأعلى