عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات الکفیل نرسری میں رواں سال 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد پودوں کا اضافہ

کربلاء میں بین الاقوامی معیار کے مطابق ہسپتال تکمیل کے قریب

2022-05-01 14:14

 

انسانیت کی خدمت کے لئے ایک اور قدم حرم امام حسین علیہ السلام کربلاء میں ایک ہسپتال کا افتتاح کرنے جارہا ہے جس میں بین الاقوامی  معیار کے مطابق امراض معدہ اور جگر کی پیوندکاری کی جائے گی اور یہ ہسپتال جدید آلات سے لیس ہوگا

اسٹریٹجک پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر حسین رضا مہدی نے کہا، ہماری ٹیکنیکل ٹیم  نے اس پراجیکٹ پر کام کی رفتار بہت  تیز رکھی ہے اور عنقریب کام مکمل ہونے والا ہے اور جلد از جلد اس ہسپتال میں معدہ کی بیماری کا علاج اور جگر ٹرانسپلانٹ کیا جائے گا جس سے عراقی مریضوں کو ملک سے باہر جانا نہیں پڑھے گا کیونکہ اس میں بین الاقوامی معیار کے مطابق تمام سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبہ کے لئے 4000 مربع میٹر زمین مختص  کی گئی ہے اور یہ ہسپتال چار منزلہ ہوگا گراؤنڈ فلور میں فارمیسی، کنسلٹنگ کلینک، ریڈیالوجی اور الٹراساؤنڈ ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ  رسپشن  اور انتظار گاہ  شامل ہیں، جب کہ پہلی منزل میں ڈائیگنوسٹک اینڈوسکوپی ڈیپارٹمنٹ، لیبارٹریز کا شعبہ اور مریضوں کے لئے واڈ شامل ہیں۔

جبکہ تیسری منزل آپریشن تھیٹر کے ساتھ خاض ہے  اور اس میں تین مرکزی آپریشن تھیٹر، شعبہ انتہائی نگہداشت ، وارڈ اور سروس روم ہیں

امیر الموسوی

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى