پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔

2026-05-09 13:24

اسلام آباد: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے ایک وفد نے جناب احمد حسین فخرالدین صاحب کی قیادت میں سابق امیر جماعتِ اسلامی پاکستان جناب سراج الحق صاحب سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی

اسلام آباد: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے ایک وفد نے جناب احمد حسین فخرالدین صاحب کی قیادت میں سابق امیر جماعتِ اسلامی پاکستان جناب سراج الحق صاحب سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دینی، سیاسی، سماجی اور بین المذاہب ہم آہنگی سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد میں جناب ڈاکٹر ذوالفقار علی اور محمد عسکری بھی شامل تھے۔

اس موقع پر حرمِ امام حسین علیہ السلام کی علمی، دینی، سماجی اور انسانی خدمات کا تعارف پیش کیا اور عراق میں جاری مختلف تعلیمی، فلاحی، طبی اور ثقافتی منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ وفد نے بتایا کہ حرمِ امام حسین علیہ السلام دنیا بھر میں وحدتِ امت، خدمتِ انسانیت، اعتدال اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

ملاقات کے دوران امام حسین کلچرل سنٹر اسلام آباد کی جاری دینی، ثقافتی اور فکری سرگرمیوں پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی، نوجوانوں کی فکری تربیت اور سماجی استحکام کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات کا بنیادی مقصد حرمِ امام حسین علیہ السلام کی جانب سے جناب سراج الحق صاحب کو عراق کے دورے اور عتباتِ مقدسہ کی زیارت کے لیے خصوصی دعوت پیش کرنا تھا۔ وفد نے انہیں عراق میں حرمِ امام حسین علیہ السلام کے زیرِ انتظام مختلف علمی، دینی اور انسانی خدمت کے منصوبوں کے مشاہدے کی بھی دعوت دی۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى