ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری

2026-05-10 11:36

حرمِ امام حسینؑ کے زیر اہتمام ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے قائم اسکول منصوبہ 68 فیصد مکمل

حرمِ امام حسینؑ کی متولی شرعی کی جانب سے صوبہ ذی قار میں یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے قائم کیے جانے والے "امام حسینؑ اسکول سسٹم" کے عظیم منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، جبکہ منصوبے کا 68 فیصد تعمیراتی کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد یتیم بچوں کے لیے ایک محفوظ، جدید اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔

منصوبے کے نگران صفوان الصافی نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ معاشرے کے مختلف طبقات، بالخصوص یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیمی معاونت کے سلسلے میں ایک اہم اور معیاری قدم ہے، جس کے ذریعے ان کے لیے مکمل اور مثالی تعلیمی ماحول مہیا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 31 ہزار مربع میٹر رقبے پر تعمیر کیا جا رہا ہے، جس میں پانچ کثیر المنزلہ اسکول، ایک کنڈرگارٹن اور ایک جدید خدماتی عمارت شامل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تعمیراتی کام عالمی معیار کے مطابق جاری ہے اور تکمیل کی شرح 68 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

صفوان الصافی کے مطابق ہر اسکول میں 1100 سے زائد طلبہ کی گنجائش رکھی گئی ہے، جس سے صوبہ ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے وسیع تعلیمی سہولیات فراہم ہوں گی۔

دوسری جانب حرمِ امام حسینؑ کے انجینئر سجاد عدنان نے بتایا کہ منصوبے میں استعمال ہونے والا تعمیراتی سامان عالمی معیار کی معروف کمپنیوں سے حاصل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمارتوں کے بیرونی حصوں میں سنگِ مرمر، جی آر سی (GRC) اور کربلائی کاشی استعمال کی جا رہی ہے، جبکہ فرش کے لیے پورسلین اور دیواروں کے لیے اعلیٰ معیار کے رنگ استعمال کیے جا رہے ہیں

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ منصوبہ جدید انجینئرنگ اصولوں کے مطابق تعمیر کیا جا رہا ہے، جہاں خوبصورتی، پائیداری اور سہولیات کے تمام تقاضوں کو مدنظر رکھا گیا ہے، تاکہ یتیم بچوں کو ایک بہترین اور ترقی یافتہ تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے

المرفقات

العودة إلى الأعلى