عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات الکفیل نرسری میں رواں سال 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد پودوں کا اضافہ

مرجع دینی اعلی آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیسیتانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی طرف زکوٰۃ الفطرہ کی قیمت کا تعین

2022-04-26 12:31

نجف اشرف میں موجود مرجع دینی اعلی آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیسیتانی (دام ظلہ الوارف)  کے دفتر کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ عراق میں زکاۃ فطرہ کی مقدار (2250) عراقی دینار ہے کہ جو ماہ رمضان 1443 ہجری کے اختتام پہ ہر فرد پہ واجب ہے۔

شب عید الفطر(چاند رات) کو غروب کے وقت جو شخص بالغ اور عاقل ہو اور نہ تو فقیر ہو نہ ہی کسی دوسرے کا غلام ہو اسے چاہیے کہ اپنے لیے اور ان لوگوں کے لیے جو اس کے یہاں کھانا کھاتے ہوں فی کس ایک صاع (جو تقریبا تین کیلو ہوتا ہے) کے حساب سے گندم یا جو یا کھجور یا کشمش یا چاول وغیرہ مستحق شخص کو دے اور اگر ان میں سے کسی ایک کی قیمت نقدی کی شکل میں دے دے تب بھی کافی ہے۔

واضح رہے کہ  ہر ملک میں جو اناج  زیادہ تر کھانے کے طور پر استعمال ہوتا ہے وہ اناج یا اس کی قیمت زکاۃ فطرہ کے طور پر مستحق مومن کو دی جاتی ہے لہٰذا ہر ملک میں رہنے والے افراد اپنے ملک میں رائج غذا(اناج) کی تین کلو گرام مقدار یا اس کی اپنے ملک میں رائج قیمت زکاۃ فطرہ کے طور پر ادا کریں۔
اسے فطرہ اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ اس کی ادائیگی عید فطر کی آمد پہ واجب ہوتی ہے۔
زکاۃ فطرہ ایسے ضرورت مند شیعہ اثنا عشری کو دینا چاہیے کہ جس کے پاس سال بھر کے اخراجات کا کوئی ذریعہ نہ ہو۔

العودة إلى الأعلى