یورپ سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا کارکنان کربلاء شہر کی ثقافت اور مذہبی مقامات کو دیکھنے کے لیے کربلاء پہنچ گئے۔

2022-03-10 11:29

یورپ کے سوشل میڈیا کارکنان کی  ٹیم نے کربلاء کا وزٹ کیا۔

کربلا معلی کی مذہبی اور ثقافتی مقامات کو دیکھنے کے لئے سوئزلینڈ اور جرمنی کے سوشل میڈیا کارکنان کے ایک وفد نے مقدس شہر کربلاء اور روضہ امام حسین علیہ السلام کا وزٹ کیا۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والے کارکن نے روضہ حسینی علیہ السلام کے انتظامات ،اس کی خدمات اوراس کےانسانی ہمدردی کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ سننےکے بعد کہا، کہ ہمیں ان چیزوں کا علم ہی نہیں تھا ۔

میڈیا نے ہمیں کربلا کے شہر کا یہ روشن چہرا نہیں دکھایا تھا ۔
خاص طو پرروضہ حسینی کا ہرایک کو خوش آمدید کہنا اور اپنے زائرین کو آرام پہنچانے کے مقصد سے خدمات فراہم کرنا ایسا پہلو تھا جس کو جاننے کے بعد ہم ششدررہ گئے۔
 مزید برآں اس نے کہا، "ہم اپنے اہل خانہ اور دوستوں  کو کربلاء  آنے کی دعوت پیش کرتے ہیں تاکہ آپ بھی کربلاء ،اس کی خدمات اوران کے بہترین حسن سلوک سے محظوظ ہو سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ، "ہم نے جو کچھ دیکھا ہے اسے اپنے خاندان، دوستوں اور جرمن معاشرے تک پہنچائیں گے اور مستقبل میں کربلا کے اور دورے بھی کریں گے

عماد بعو

ترجمہ ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى