سرزمین نجف اشرف میں بین المسالک ہم آہنگی تقریب

2022-03-09 14:33

حرم اما م حسین علیہ السلام  کی خصوصی دعوت پر پاکستان سے آئے ہوئے علماء اور صحافیوں پر مشتمل وفد نے نجف اشرف میں مؤسسہ الکوثر کی جانب سے تقریب بین المسالک  کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔

یہ پروگرام ،حب النبی و آلہ یجمعنا ، یعنی نبی اور آل نبی علیہ وعلیہم السلام کی محبت ہم سب کو جمع کرتی ہے، کے عنوان سے منعقد کی گیا۔

 مہمان وفد میں سربراہ امت واحدہ معروف عالم دین علامہ آمین شہیدی صاحب ،سربراہ جمعیت اھل حدیث پاکستان جناب سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ،سربراہ سلسلہ اویسیہ جناب پیر غلام رسول اویسی صاحب ،معروف ٹیلی ویژن پروگرام "قطب آن لائن" کے میزبان جناب سید بلال قطب صاحب ،بی بی سی اردو کے پاکستان میں ہیڈ جناب ذیشان حیدر صاحب شامل تھے ۔

اس پروگرام میں مؤسسة الکوثر کے مدیر جناب شیخ اشرف حسين اخوندزادہ نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور حوزہ علمیہ نجف الاشرف کے علماء و مراجع عظام کی علمی خدمات اوربالخصوص اتحاد بین المسلمین کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا مختصر ذکر کیا ۔

مزید برآں انہوں نے آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف کے اس حوالے سے بصیرت آمیز اورحکمت سے لبریز کلمات اور نصیحتوں کو بھی بیان فرمایا۔

دوسری جانب آئے ہوئے مہمانان گرامی  نے بھی اس بات پر زو دیا کہ ہمیں موجودہ حالات کی پیش نظر مشترکات پرکام کرنے کی ضروت ہے چونکہ اس نشست کا عنوان بھی حب النبی و آلہ یجمعنا " یعنی نبی اور آل نبی علیہ وعلیہم السلام کی محبت ہم سب کو جمع کرتی ہے، رکھا گیا ہے تو نجف اشرف سے یہ آوازاس موقف کو مزید تقویت پہنچائے گی ۔

اس پرمستزاد یہ کہ اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے علما کرام نے حکیمانہ گفتگو فرمائی۔

 سید بلال قطب اور ذیشان حیدرنے میڈیا سے متعلق امور کو ڈسک کیا اور مذھبی علماء کو جدید میڈیا کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے اسے بہتر انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

پروگرام کا اہم حصہ سوال وجواب کا سیشن پر مشتمل تھا جس سے بھرپور استفادہ کیا گیا۔

آخرمیں پروگرام کا اختتام جناب پیرغلام رسول اویسی صاحب کےدعائیہ کلمات پر ہوا 

منسلکات

العودة إلى الأعلى