پاکستانی علما و صحافین کی ایک وفد کا مرجع اعلی کی زیر نگرانی چلنے والے سکول کا دورہ

2022-03-07 15:39

حرم امام حسین علیہ السلام کی دعوت پر عراق آئے ہوئے پاکستانی علما و صحافین کے وفد نے  حرم امام حسین  کے زیر انتظام یتیم طلبا و طالبات خصوصا شہدا کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے قائم سکول حضرت علی اصغر و حضرت رقیہ کا دورہ کیا

اس وفد میں پاکستان کی اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ضیا اللہ شاہ بخاری اور معروف مذہبی شخصیت پیر غلام اویسی کے علاوہ صحافی اور مدیر ذیشان حیدر شامل تھے

علی اصغر سکول کے معاون مدیر حامد ریاض  نے وفد کا استقبال کیا اور  وفد کے شرکا کو سکولوں کا دورہ کروایا جس کے دوران شرکا نے بچوں سے ان کی تعلیم کے حوالے سے سوالات بھی کیے

پاکستانی وفد کے شرکا نے نہ صرف فروغ تعلیم کے سلسلے میں حرم امام حسین کی خدمات اور کاوشوں کو سراہا بلکہ وہ سکول میں دستیاب سہولیات اور ان کے معیار کے بھی معترف نظر آئے

ملاقات کے دوران سکول کے معاون مدیر حامد ریاض  نے بتایا کہ اس سسٹم میں ٹوٹل ۱۷۰۰ بچے و بچیاں زیر تعلیم ہے یہاں ان کو مفت تعلیم کے ساتھ میڈیکل و ٹرانسپورٹ کی بھی مفت سہولیات میسر ہے سکول ہذا کے کوئی بچہ یا انکی فیملی میں بھی اگر کوئی بیمار ہوجائے تو ان کو حرم کی ہسپتالوں میں مفت طبی  سہولیات دی جاتی ہیں

اس موقع پر ضیا اللہ شاہ بخاری صاحب  کا کہنا تھا اس سکول کا ویزٹ کرکے بہت خوشی حاصل ہوئی کیونکہ یتیموں کی دیکھ بال کا حکم ہمارے پیارے نبی ص نے دی ہے اور یہ امت مسلمہ کی زمہ داری ہے وہ یتموں کا خیال رکھیں اور خیال وہی رکھتا ہے جن کو اللہ تعالی کی طرف سے توفیق ملتی ہے

واضح رہے کہ یہ ادارے مرجع اعلی سید علی سیستانی دام ظلہ عالی کے حکم پر حرم امام حسین کے متولی شرعی جناب شیخ عبد المھدی کربلائی کی زیر نگرانی چل رہا ہے

منسلکات

العودة إلى الأعلى