فکر امام حسن علیہ السلام پر تحقیقی مقالہ نویسی کے مقابلہ کا انعقاد
فکر امام حسن علیہ السلام پر سالانہ کانفرنس کی نگرانی کرنے والی کمیٹی نے اپنی کانفرنس کے نویں ایڈیشن اور امام حسن علیہ السلام کے متعلق شرکاء کے لیے پہلے مجتبی تحقیقی مقابلے کے عناوین اور ان کی شرائط کا اعلان کردیا ہے۔
یہ عناوین اس موضوع کے تحت ہیں کہ امام حسن علیہ السلام تاریخی گمراہی کے مقابل میں اور آپ علیہ السلام کی سیرت کے ممتاز پہلو اور آپ علیہ السلام کے حوالے سے شبہات کا رد۔
یہ کانفرنس بروز منگل 30/8/2022 بمطابق 2صفر1444ہجری کو ہے۔
یہ کانفرنس عتبہ حسینہ ،عتبہ عباسیہ،حلہ میں مدینہ امام حسن علیہ السلام پروجیکٹ کے اعلی حکام،بابل یونیورسٹی،کفیل یونیورسٹی ،عمید یونیورسٹی،ڈین کی علمى ایسوسی ایشن اور فیکلٹی آف آرٹس کی زیر نگرانی ہو رہی ہے۔
یہ کانفرنس ان عناوین پر مشتمل ہے۔
پہلا عنوان: امام حسن علیہ السلام کی سیرت کے بارے میں مختلف قسم کے گمراہ کن شکوک و شبہات ۔
دوسرا عنوان: گمراہ کن روایات کے مصادر اور ان کے راویوں کی بررسی۔
تیسرا عنوان: امام حسن علیہ السلام کی زندگی کے دوران امت اسلامیہ میں رونما ہونے والے حوادث۔
چوتھا عنوان: ولادت سے شہادت تک امام حسن علیہ السلام کی سیرت کے ممتاز پہلو ۔
پانچواں عنوان: امام حسن علیہ السلام کے زمانے میں افواہیں اور ان کا وحدت موقف کو کمزور کرنے میں کردار ۔
چھٹا عنوان: مناظروں اور فیصلوں میں امام حسن علیہ السلام کا ادب۔
شرکت کی شرائط:
عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں لکھے گئے تحقیقی مقالے قبول کیے جائیں گے۔
تحقیق غیر شائع شدہ اور غیر مطبوعہ ہو۔ پہلےاشاعت کے لیے قبول کی گئی تحقیق بھی نہ ہواور پچھلی علمی کانفرنس یا تقریب میں بھی پیش نہ کی گئی ہو۔
محقق تحقیق کو علمی بنیادوں اور موثق مصادر سے لکھے اور تحقیق لکھنے کے معیارات کے مطابق لکھے۔
تحقیق جیوری کمیٹی کے ساتھ ساتھ استلال پروگرام کے بھی تابع ہو گی۔
A4 پر ورڈ کی فائل میں سادہ عربی 16 کے فونٹ میں ہو اور الفاظ کی تعداد تین سے دس ہزار کے درمیان میں ہو۔
تحقیق اعلان کردہ عناوین پر ہو اور محقق جس عنوان پر لکھنا چاھتا ہے اس کو معین کرے۔
تحقیق کا خلاصہ عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں پیش کیا جا سکتا ہے اور خلاصہ 300 الفاظ سے زیادہ نہ ہو۔
ہم 3/15/2022 کو تحقیق کا خلاصہ لینا شروع کریں گے ۔
مکمل تحقیق جمع کرانے کی آخری تاریخ 20/5/2022 ہے۔
تحقیق اور اس کا خلاصہ درج ذیل فارم کے لنک پر بھیجے جائیں ۔
https://forms.gle/t55kXRHDp3GW9Zwx5
یہ کانفرنس 30/8/2022 بروز منگل 2 صفر 1444 ہجری کو بابل یونیورسٹی/کالج آف آرٹس کے ہالوں میں منعقد ہوگی۔
اور محققین کی پریزینٹیشن کے لیے منتخب شدہ تحقیقات زوم پروگرام پر پیش کی جائیں گی۔
کانفرنس عراقی محققین اور باہر کے محققین کی رہائش اور ضیافت کی ذمہ دار ہے۔
کانفرنس کے اجلاسوں میں پیش کرنے کے لیے، شرکاء کے تحقیقی مقالوں میں سے منتخب شدہ تحقیقات کو پیش کیا جائے گا۔
قبول شدہ تحقیق کانفرنس کی کارروائی کے خصوصی ایڈیشن میں شائع کی جائے گی۔