کلچرل اور میڈیا کمپلیکس کی بلڈنگ کا کام شروع

2022-03-02 09:42

روضہ امام حسین علیہ السلام کے انجینئرنگ اور ٹیکنیکل ونگ  کے کارکنوں نے کربلامعلی  میں جمعیہ  کے مقام پر ثقافتی اور میڈیا کمپلیکس کی عمارت کی تعمیر  شروع کر دی ہے، تاکہ معاشرے کی خدمت کے لیے ایک اہم ثقافتی سنگ میل عبور ہو سکے۔
پراجیکٹ کے انجینئر سجاد ہاشم نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا "روضۂ امام حسین علیہ السلام کے انجینئرنگ اور ٹیکنیکل پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے کلچرل اور میڈیا کمپلیکس کی عمارت پر کام شروع کر دیا ہے۔ "
اس منصوبے کی عمارت کا کل رقبہ 1025 مربع میٹر پر مشتمل ہے ۔ اس میں بلڈنگ پانچ منزلہ ہو گی ۔ہر منزل میں کلاس رومز اور میٹنگ رومز کے ساتھ ساتھ ایک بڑا ہال بھی ہے جو اعلیٰ معیار کے آلات اور تمام سہولیات سے آراستہ ہوگا  ۔
انہوں نے کہا ہمارے انجنیرز پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور طے شدہ ٹارگٹ کے اندر اندر کام کو مکمل کر کے انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔  اس کام کو مکمل کرنے کے لئے ہمیں 260 دن کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى