روضہ امام حسین علیہ السلام کے وفد کی صوبہ کردستان کے وزیر اوقاف سے ملاقات

2022-03-01 20:20

 مشترکہ تعاون کے لیے روضہ امام حسین علیہ السلام کے وفد نے کردستان کے وزیراوقاف اورمذہبی امور ڈاکٹر بشتوان صادق سے اربیل میں جاری  ثقافتی سرگرمیوں کے پروگرام کی تیاری کے سلسلے میں ملاقات کی۔
روضہ امام حسین علیہ السلام کے مذہبی امور کے سربراہ شیخ علی القرعاوی نے کہا کہ ہم نے کردستان کے وزیر اوقاف کے ساتھ پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم بعثت کا جشن منانے کے حوالے سے تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے محترم  وزیر کو حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے امن شیلڈ  پیش کی اورانتہا پسندی اور دہشت گردی کو ختم  کرنے سے متعلق کانفرنس میں چھپے ہوئے تحقیقی مقالوں کا  نسخہ پیش کیا اور انکو حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے آنے والے دنوں میں کربلا کی زیارت کا دعوت نامہ بھی دیا  ہے۔ 
جبکہ کردستان کے علاقے میں اوقاف اور مذہبی امور کے وزیر نے روضہ امام حسین علیہ السلام کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے تعاون کی یقین دھانی بھی کرائی ہے۔
واضح رہے کہ اربیل کے علاقے بنصلاوہ میں التون مسجد میں جشن بعثت منانے کے لئے تمام تر تیاریاں اختتام کو پہنچ چکی ہیں۔

عباس نجم

ترجمہ ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى