حفاظ قرآن حرم امام حسین علیہ السلام کے سفیر ہیں
بین الاقوامی قرآنی تبلیغ سنٹر کے چو تھے سالانہ پروگرام کی سرگرمیاں اختتام کو پہنچیں۔
حرم امام حسین علیہ السلام کا تعلیمات قرآن کو پروان چڑھانے کے لیے منعقد کیا گیا پروگرام اختتام پذیر ہو گیا۔
آیت انسٹی ٹیوٹ نے بین الاقوامی قرآنی تبلیغ سنٹر کے تحت اپنے چوتھے قرآنی پروگرام کو مکمل کیا ہے۔
مرکز کے ڈائریکٹر منتظر المنصوری نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام دس روز سے صبح سے شام تک مدینہ زائرین امام حسن علیہ السلام میں جاری رہا جس میں عراق کے مختلف صوبوں کے 60 طلباء نے اس میں حصہ لیا۔
یہ پروگرام تین حصوں پر مشتمل تھا : ایک حصہ حفظ کے طور و طریقوں اور حفظ کی مہارتوں کو سکھانے پرمشتمل تھا ، دوسرا حصہ دینی معلومات پر جبکہ آخری حصہ لہجہ اور لحن میں مہارت پر مشتمل تھا ۔
المنصوری نے مزید کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام قرآنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں پیش پیش ہے اور نوجوانوں کی ایک ایسی نسل تیار کرنے کے لیے کوشاں ہے جو قرآن کریم کو اپنی سینوں میں محفوظ رکھیں ۔
ان میں سے کچھ بین الاقوامی اور علاقائی قرآنی مقابلوں میں شرکت کریں گے۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن علی کاظم سلطان نے کہا کہ متولی شرعی کی خصوصی ہدایت پرحرم امام حسین علیہ السلام نوجوانوں کی رہنمائی اسلامی اقدار کی روشنی میں کر رہا ہے کیونکہ یہ مستقبل کے رہنما ہیں اور یہ گروہ معاشرے میں ایک بیج کی مانند ہیں، جن کی دیکھ بھال اور آبیاری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کیونکہ یہ اپنے علاقوں اور اپنے خاندانوں میں حرم امام حسین علیہ السلام کے سفیر ہیں۔