نابینا افراد کے لیے خصوصی ادارے کا قیام

2022-02-25 10:39

حرم امام حسین علیہ السلام نے نابینا افراد کی نگہبانی کے لیے ایک ادارہ قائم کیا ہے جس میں ان کے لیے تعلیم وترتیب کے ساتھ ساتھ دوسرے لوازمات زندگی بھی مہیا ہونگے۔

حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی  شیخ عبدالمہدی الکربلائی حفظہ اللہ نے  نابینا اور بصارت سے محروم افراد کے لئے ایک خصوصی انسٹی ٹیوٹ بنایا ہے جس میں تعلیم وترتبیت کے علاوہ لوازامات زندگی کی تمام سہولیات  میسر ہونگی۔

انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے اس طبقے کو فراہم کی جانے والی تعلیمی اور دوسری خدمات کے بارے میں ، جنرل سپروائزر سعد الدین ہاشم نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ روضۂ حسینی نے  مرجع اعلی آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف کی ہدایت پر کربلا میں اس طبقہ کی نگہبانی اور تعلیم و تربیت کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ ایک ادارہ قیام کیا  ہے ۔اس ادارے میں سیکھنے  سکھانے کے لئے  نابینا افراد کی بین الاقوامی  زبان کے تحت  تعلیم دی جاتی ہے۔

 جس کے ذریعے نابینا افراد کو پڑھنا، لکھنا، چلنا اور ایک دوسرے سے   برتاؤ کرنے کے متعلق سکھایا جاتا ہے ۔" انہوں نے مزید کہا، "یہ طریقہ آسان نہیں ہے۔

مگر مشکل ہونے کے باوجود ایک گروپ نے پرائمری مرحلے سے لے کر  چھ مراحل طے کر کے گریجویشن مکمل کر لی ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے جنرل سپروائزر نے کہا کہ "روضۂ حسینی نابینا افراد کے لیے ایک انٹرمیڈیٹ سکول کھولنا چاہتا ہے تاکہ یہ لوگ بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں اور کسی دوسرے پر بوجھ نہ بنیں۔

 کیونکہ سرکاری سکول نابینا افراد کے لیے خصوصی تعلیم  فراہم نہیں کرتے۔

 جب یہ لوگ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں گےتو کسی دوسرے کے محتاج نہیں ہونگے۔اور اس طرح یہ باعزت زندگی گزار سکیں گے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى