القاعدہ اور داعش عالمی امن کے لیے خطرہ

2022-02-23 19:04

حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کو روکنے کے لیے پہلی قومی کانفرنس کو منعقد کیا گیا۔

حرم امام حسین علیہ السلام  کی جانب سے  بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے پیش نظر انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے   (القاعدہ اور داعش معاشرتی امن کے لیے خطرہ ) کے نعرے کے ساتھ  پہلی قومی کانفرنس کی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس کانفرنس میں علمی، مذہبی اور سکیورٹی پر مامور شخصیات کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

کانفرنس کمیٹی کے سربراہ شیخ علی القرعاوی نے کہا کہ ایک سال قبل سے امام حسین علیہ السلام کےحرم کی انتظامیہ، اس منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی کو روکنے کے لیے یہ  پہلی کانفرنس ہے۔ اس کانفرنس میں بہت سے اداروں نے حصہ لیا جن میں سے کچھ سیکورٹی، علمی اور مذہبی ادارے بھی تھے۔

انہوں نے مزید کہا، "اس کانفرنس میں 144 سے زائد سفارشات مرتب کی گئیں اور کمیٹی کی طرف سے منظور شدہ نکات  پر دو دن میں بحث کی جائے گی۔"

القرعاوی نے مزید کہا، "کانفرنس کے نتائج ایک حقیقت پسندانہ عمل  کے حامل ہوں گے اور حرم امام حسین  علیہ السلام کانفرنس کے نتائج کو نافذ کرنے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کرے گا تاکہ  

رپوٹنگ امیر الموسوی

ترجمہ ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى