آج کا دن اور یہ تاریخ اس صدی کی سب سے منفرد تاریخ
2022-02-22 14:24
آج کی منفرد تاریخ صدیوں میں ایک بار ہی آتی ہے، آج کا دن اور یہ تاریخ اس صدی کی سب سے اہم اور منفرد تاریخ ہے کیونکہ اسے الٹا پڑھیں یا سیدھا یہ ایک ہی نظر آئے گی۔ آج کے دن کو دنیا بھر میں ”ہیپی ٹوز ڈے ” (Happy 2’s day) کے طور پر منایا جارہا ہے۔ کیونکہ آج 2022 کا دوسرا مہینہ اور 22 تاریخ ہے، جبکہ آج کا دن بھی ہفتے کا دوسرا دن ہی ہے۔ یعنی آج کی تاریخ میں صرف ایک ہندسے یعنی 2 کا راج ہے۔ اس تاریخ کو آگے یا پیچھے سے پڑھیں یہ ایک ہی تاریخ بنے گی، کچھ عالمی ویب سائٹ کے مطابق اگر ایک ہندسہ مسلسل تین بارایک ساتھ آئے تو یہ اینجل نمبر کہلاتا ہے۔ آج کی یہ منفرد تاریخ اب دوبارہ کبھی نہیں دیکھی جائے گی۔
اتفاق سے آج کا دن بھی ہفتے کا دوسرا دن ہی ہے۔ یعنی آج کی تاریخ میں صرف ایک ہندسے یعنی 2 کا راج ہے