عالمی اربعین کانفرنس کی شرائط کا اعلان
حرم امام حسین علیہ السلام نے عالمی اربعین کانفرنس میں شرکت کے لیے شرائط کا اعلان کر دیا ہے۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے ماتحت ادارہ مرکز کربلا فار سٹڈیز اینڈ ریسرچ کی انتظامیہ نے چھٹی بین الاقوامی زیارت اربعین کانفرنس میں شرکت کے لیے شرائط کا اعلان کیا ہے۔
ریسرچ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ مرکز کربلا کی انتظامیہ نے زیارت اربعین کانفرنس کی شروط کا اعلان کردیا یے۔یہ کانفرنس 5 ، 6 صفر 1444 بمطابق 2-3/ستمبر/2022 کو ہو گی۔
انہوں کانفرنس کی شرائط بیان کرتے ہوئے کہا کہ شرائط میں سے اہم شرط یہ ہے کہ تحقیقی مقالہ کے موضوعات پر پہلے سے کوئی مقالہ نہ لکھا ہوا ہو ، نہ ہی پہلے کسی کانفرنس یا سمینار میں پڑھا گیا ہو اورنہ ہی پہلے کسی الیکڑانک یا پرنٹ میڈیا پہ نشرکیا گیا ہو ۔
ورڈ کی فائل میں بین الاقوامی مقالہ نویسی کے معیار کے مطابق ہونا چاہیے۔ حوالہ جات کے ساتھ ہو اوران کا فونٹ سائز 14 اے فورمیں ہو ۔
یہ مقالہ 25 صفحات سے زیادہ نہ ہو ۔ مقالہ عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں پیش کیا جا سکتا ہے ۔
محقق کا نام، اس کی تعلیمی ڈگری، اوررابطے کی معلومات (فون، ای میل) کے ساتھ ساتھ ایک مختصر سوانح عمری بھی درکار ہوگی۔
کمیٹی نے اشارہ کیا کہ تحقیق جمع کرانے کی آخری تاریخ 25/7/2022 ہے، اس سے پہلے اپنی مقالے کو مرکز کربلا فارسٹڈیز اینڈ ریسرچ سنٹر تک بائی ہینڈ یا بذریعہ ایمیل جمع کرائی جا سکتی ہے
[email protected]
مزید معلومات کے لئے کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نذیر جبار سےبراہ راست رابطہ اس نمبر پر کیا جا سکتا ہے۔ 07704211966