پاکستان کی وہ مسجد جہاں ’فجر، ظہر، مغرب کی اذان شیعہ جبکہ عصر اور عشا کی اذان سنی دیتے ہیں ملک میں بجلی کے بحران کو حل کرنے کے لیے روزانہ 2000 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ کشمیر : رمضان المبارک کے روحانی ماحول میں قرآنی خطاطی کی شاندار نمائش کا انعقاد محکمہ صحت کربلاء کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر زائرین کے لیے جامع طبی منصوبے کا اعلان حرم امام حسین علیہ السلام نے کردستان ریجن میں رمضان المبارک کی سرگرمیوں کو بھرپور فروغ دیا لاکھوں زائرین نے حرم امام حسین علیہ السلام میں شب قدر کا احیاء کیا الیاسری: ملک ترقی کی راہ پر گامزن، بین الاقوامی مواصلاتی کمپنیاں سرمایہ کاری کے لیے تیار پاکستان:شہادت حضرت علی علیہ السلام پر ملک بھر میں سخت سیکیورٹی انتطامات، تمام جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر حرم امیر المومنین علیہ السلام نے ایام شہادت میں روزانہ ایک لاکھ سے زائد افطار تقسیم کیے عراق نے 38 سے زیادہ ممالک کے لیے ای ویزا کا اجرا شروع کر دیا

استنبول میں حرم امام حسینؑ کے ثقافتی مرکز کی رمضانی سرگرمیوں میں شرکت

2025-03-12 11:28

روضہ مبارک امام حسینؑ کے بین الاقوامی میڈیا سیکشن کے زیرِ اہتمام امام حسینؑ ثقافتی مرکز، استنبول نے ماہِ رمضان المبارک میں منعقدہ قرآنی محافل میں فعال شرکت کی

امام حسینؑ ثقافتی مرکز، استنبول کے ڈائریکٹر صباح طالقانی نے بتایا کہ ماہِ رمضان کے آغاز سے ہی مرکز نے آلِ بیتؑ فاؤنڈیشن، استنبول کے زیرِ اہتمام مختلف مراکز اور مساجد میں منعقدہ قرآنی محافل میں روزانہ شرکت شروع کر دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکز نے ان محافل کے انعقاد میں بھرپور کردار ادا کیا اور حرم کی جانب سے بھیجے گئے تبرکات محفل میں شریک مؤمنین میں تقسیم کیے، تاکہ اس روحانی ماحول میں برکت و محبت کا اضافہ ہو۔

دوسری جانب، آلِ بیتؑ فاؤنڈیشن، استنبول کے سربراہ شیخ رحمانی نے قرآنی محافل میں اہلِ بیتؑ کے پیروکاروں کی بھرپور شرکت کو "کتابِ الٰہی سے گہری وابستگی اور قرآنی ثقافت کے فروغ کا عملی مظہر" قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سرگرمیاں ان مستقل پروگراموں کا حصہ ہیں جو ہم سال بھر امام حسینؑ ثقافتی مرکز کے اشتراک سے منعقد کرتے ہیں۔ ان کا مقصد مذہبی مناسبات اور آئمہ اہل بیتؑ کی یاد کو زندہ رکھنا ہے، خصوصاً رمضان المبارک اور محرم الحرام کے مقدس مہینوں میں۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى