عراق میں کینیڈا کے نائب سفیر کی حرم حضرت عباس علیہ السلام میں حاضری

2025-03-05 11:23

کینیڈا کے نائب سفیر، جیمز جانسن، نے حرم حضرت عباس (ع) کا دورہ کیا اور وہاں زائرین کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہا

نائب سفیر نے اپنے وفد کے ہمراہ روضہ مبارک کی زیارت کی اور متولی شرعی کے مشیر، طلال بیر، سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مشیر متولی شرعی نے وفد کو حرم کی تاریخ، زائرین کی خدمت کے مختلف پہلوؤں اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کاوشوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا

جیمز جانسن نے حرم کی انتظامیہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا حرم حضرت عباس (ع) دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے جو سہولیات فراہم کر رہا ہے، وہ قابلِ قدر ہیں، اور یہ سب حرم کی انتظامیہ کی محنت اور لگن کے بغیر ممکن نہیں تھا

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کی حرم حضرت عباس (ع) کی پہلی زیارت ہے، اور حضرت ابو الفضل العباس (ع) کی قربانی اور پیاس کی حالت میں شہادت محض مسلمانوں یا شیعہ برادری کے لیے نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک پیغام ہے

بعد ازاں، مہمان وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے تحت قائم الکفیل عجائب گھر برائے نوادرات و مخطوطات کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر جیمز جانسن نے میوزیم میں موجود نایاب تاریخی اشیاء اور مخطوطات کو محفوظ رکھنے کے طریقہ کار اور ان کی بہترین نمائش کو سراہا

منسلکات

العودة إلى الأعلى